ہائیکورٹ :مدعا علیہان کو 13کروڑ نجی بینک کو ادا کرنیکا حکم
مقدمہ لڑنے کی اجازت کیلئے دائر درخواستیں مسترد ،لی رقم واپس کرناہوگی :عدالت
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے نجی بینک کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انفینٹی انجینئرنگ اور دیگر مدعا علیہان کو 13 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے ، عدالت نے مقدمہ لڑنے کی اجازت کے لیے دائر انفینٹی انجینئرنگ اور دیگر کی درخواستیں مسترد کر دیں،تحریری فیصلے کیمطابق اصل رقم 9 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے ، جبکہ اس پر منافع 4 کروڑ روپے سے زائد بنتا ہے ، یوں مجموعی واجب الادا رقم 13 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ، عدالت نے قرار دیا کہ جب رقم لی گئی ہے تو اسے واپس کرنا ہوگا،مقروض کمپنی اور ضمانت دینے والے سب رقم ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں اور ضمانت دینے والوں کی ذمہ داری مقروض کے برابر ہے ،عدالت نے قرار دیا کہ صرف \\\"کچھ نہیں\\\" لکھ دینا کافی نہیں تھا، مدعا علیہان کو اپنے مؤقف کے حق میں ثبوت دینا ضروری تھا۔ بینک کے اکاؤنٹ کے کاغذات درست اور مکمل قرار دیے گئے ، جعلی دستخطوں کا الزام ثابت نہ ہو سکا، عدالت نے قرار دیا کہ شرعی اعتراض کی بنا پر قرض واپس کرنے سے چھوٹ نہیں مل سکتی، فیصلے کے مطابق شرعی معاملات کی سماعت وفاقی شرعی عدالت کا اختیار ہے ، ہائیکورٹ کا نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments