پیکٹا:ڈائریکٹرز تنخواہوں سے محروم
لاہور(خبر نگار )پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) میں تعینات سات ڈائریکٹرز چار ماہ سے تنخواہوں اور سابقہ واجبات سے محروم ہیں۔
فرائض کی انجام دہی کے باوجود افسران کو تاحال پہلی تنخواہ بھی ادا نہیں کی جا سکی۔ متاثرہ سات ڈائریکٹرز میں پانچ خواتین افسران شامل ہیں، ۔دوسری جانب پیکٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر موسیٰ بخاری سے اس معاملے پر مؤقف لینے کی کوشش کی گئی، تاہم ان کا جواب موصول نہیں ہوسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments