پیف کی پارٹنر سکولوں کو میٹرک کلاسز شروع کرنیکی اجازت
لاہور(خبر نگار)پیف نے پارٹنر سکولوں کو میٹرک کی کلاسز شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ، جس سے لاکھوں طلبہ مستفید ہو سکیں گے ۔
پیف حکام کے مطابق میٹرک کلاسز کے اجرا کے لیے پارٹنر سکولوں کو مخصوص شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ صرف وہی پارٹنر سکول میٹرک کی کلاسز شروع کرنے کے اہل ہوں گے جن کے پاس کم از کم چار کنال اراضی موجود ہو۔ اس کے علاوہ سکولوں میں کم از کم دس کمرے ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔پیف حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک کے طلبہ کے حوالے سے فیس کی ادائیگیاں صرف نادرا سے تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments