ڈسٹرکٹ ہیڈماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن کی 10 رکنی عبوری باڈی تشکیل
لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈسٹرکٹ ہیڈماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن کی 10 رکنی عبوری باڈی تشکیل دے دی ۔
شہزاد احمد بھٹی کو صدر جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول اتوکے اعوان کے پرنسپل مرزا غلام حسین کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔ محمد شہزاد اختر سرپرست اعلیٰ اور امان اللہ خان چھینہ چیئرمین ہوں گے ۔ عدنان فیصل کو سینئر نائب صدر جبکہ محمد اشفاق کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح عباس اشرف جوائنٹ سیکرٹری، احسن باری فنانس سیکرٹری، منیر انجم سیکرٹری اطلاعات اور محمد ریاض آڈیٹر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments