پی پی ایل اے کے الیکشن میں تحریک اساتذہ کامیاب
لاہور(خبر نگار )پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تحریک اساتذہ کی ڈاکٹر فاخرہ نورین صدر اور ڈاکٹر عاطف خالد بٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔
تحریک اساتذہ کے پینل نے 7079 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والے اتحاد اساتذہ کے پینل نے 5672 ووٹ حاصل کیے ۔وقار النسا کالج راولپنڈی کی ڈاکٹر فاخرہ نورین صدر جبکہ ایم اے او کالج لاہور کے ڈاکٹر عاطف خالد بٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments