ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا سی بی ڈی کادورہ ، تعمیراتی رفتارکاجائزہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا سی بی ڈی کادورہ ، تعمیراتی رفتارکاجائزہ

افتخار علی ساہو کو مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی ساہو نے پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے )، جسے سی بی ڈی پنجاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، کے مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار کا جائزہ لینا اور صوبے میں جدید شہری ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری اہم منصوبوں پر پیش رفت کا معائنہ کرنا تھا۔چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے سینئر اافسران کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم صدیق، سینئر ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال اور سینئر ڈائریکٹر آرکیٹیکچر سمیر آفتاب سیال بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ میں مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جہاں انہوں نے سائٹ کی تیاری، صفائی کے انتظامات اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں سی بی ڈی واک کے کمرشل یونٹس، ان کی موجودہ تعمیراتی صورتحال اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...