ڈی جی فوڈ پنجاب اور فلور مل مالکان کے درمیان اتفاق رائے
سرکاری گندم لینے والی فعال فلور ملز سرکاری قیمت والا آٹا فراہم دیتی رہیگی گندم کا شارٹ فال ، حکومت فوری مزید 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرے :عاصم رضا
لاہور (عمران اکبر )ڈی جی فوڈ پنجاب اور فلور مل مالکان کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا،سرکاری گندم لینے والی فعال فلور ملز نجی ذخائر سے سرکاری قیمت والا آٹا فراہم کرتی رہیں گی،سیف انور جپہ ڈی جی فوڈ کے مطابق سرکاری گندم حصول کیلئے فلور ملز کی گزشتہ 3 ماہ کی فعالیت کی شرط برقرار رہے گی۔سرکاری گندم حصول کیلئے 3 ماہ فعالیت کی شرط ایک ماہ کرنے کی تجویز مسترد، موجودہ پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔میرا کام پالیسی بنانا نہیں حکومت کی بنائی پالیسی پر عملدرآمد کروانا ہے وہ ہر صورت ہوگا۔
ڈی جی فوڈ پنجاب سیف انور جپہ کی فلور مل مالکان سے اہم ملاقات میں گندم آٹا سپلائی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی ،کون سی فلور مل گندم فروخت، کم پسائی یا بوگس ڈیٹا فراہم کر رہی ہے ، سب معلوم ہے۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی فلور ملز کو اصلاح کا موقع دے رہے ہیں، عوامی مفاد میں تعاون نہ ہوا تو بلاامتیاز احتساب ہوگا، فلور ملرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم 5500 روپے فی من تک پہنچ گئی، نجی ذخائر سے سرکاری نرخوں پر آٹا دینا مشکل ہے۔
گروپ لیڈر عاصم رضا کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا شارٹ فال موجود ہے، حکومت فوری مزید 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے ۔15 کلو نجی آٹا تھیلے کی قیمت مقرر کرنے کی تجویز ناقابل عمل قرار، پنجاب حکومت کا سرکاری گندم کی قیمت 3800 سے بڑھا کر 4500 روپے فی من کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پنجاب کابینہ نے سرکاری گندم کی نئی قیمت کی سرکولیشن سمری منظور کرلی، نوٹیفکیشن سوموار یا منگل کو متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments