عالمی دن ہمیں ٹریفک حادثات کی وجوہات اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا موقع فراہم کرتا:سی ٹی او

عالمی دن ہمیں ٹریفک حادثات کی وجوہات اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا موقع فراہم کرتا:سی ٹی او

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد ٹریفک حادثات میں جانیں گنوانے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور متاثرہ خاندانوں کے دکھوں کو یاد کرنا ہے۔

ہر ٹریفک حادثے کے پیچھے ایک انسانی المیہ اور کئی متاثرہ خاندانوں کی کہانی ہوتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں ٹریفک حادثات کی وجوہات اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ حادثات محض قسمت کا کھیل نہیں بلکہ اکثر غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آتے ہیں۔ دہشتگردی سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں حادثات میں ضائع ہو رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...