سلیم اللہ قادری کی وفات پر اظہارتعزیت
لاہور (سیاسی نمائندہ)جے یو ائی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رکن مرکزی مجلس عمومی مولانا سلیم اللہ قادری کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جمعیت کے مخلص اور بے لوث کارکن تھے۔
مولانا عبدالغفور حیدری اورصوبائی امیر مولانا امجد خان نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا سلیم اللہ قادری کی جماعت کے لیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ ان کی وفات سے دلی دکھ ہوا ۔انہوں نے مولانا کہا کہ مرحوم کی جماعتی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments