مسلم ممالک مضبوط اسلامی بلاک تشکیل دیں:پیر سعد الرحمان نقشبندی

 مسلم ممالک مضبوط اسلامی بلاک  تشکیل دیں:پیر سعد الرحمان نقشبندی

لاہور (سیاسی نمائندہ) آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سعد الرحمان نقشبندی مجددی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی کے فروغ کی جانب ایک اہم اور تاریخی پیش رفت ہے۔

 اسلامی ممالک اپنے باہمی اختلافات ختم کرکے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے خودمختار اسلامی بلاک تشکیل دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشائخ و علماء کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔ کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین دربار حضرت سخی سلطان باہو صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری سروری نے کی جبکہ پیر حسین فاروق شاہ،صاحبزادہ پیر محمد جنید امین قادری(مانکی شریف)،صاحبزادہ پیر سید علی رضا بخاری، پیر سرکار جی اور دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...