سیف سٹیز :ویمن سیفٹی ایپ میں جدید فون شیک فیچر متعارف
لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں فوری پولیس امداد کی فراہمی کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ویمن سیفٹی ایپ میں جدید فون شیک فیچر متعارف کرا دیا۔
اس سہولت کے تحت خواتین کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موبائل فون ہلا کر پولیس کو ایس او ایس الرٹ بھیج سکیں گی، جس کے بعد سیف سٹی کنٹرول روم فوری طور پر متعلقہ پولیس کو کارروائی کے لیے متحرک کرے گا۔ موبائل فون ہلانے پر سکرین پر ایس او ایس الرٹ ظاہر ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments