خود کو انسپکٹر ظاہر کر کے 20لاکھ بٹورنے والادھرلیاگیا

خود کو انسپکٹر ظاہر کر کے  20لاکھ بٹورنے والادھرلیاگیا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے خود کو انسپکٹر ظاہر کر کے شہری سے 20لاکھ روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔

 ساہیوال کے رہائشی حمزہ ارشاد بخاری کی شکایت پر کارروائی میں مرکزی ملزم شاہد بشیر چیمہ گرفتارکرلیاگیا۔ ملزموں نے حمزہ ارشاد کے بیٹے کی شادی تقریب میں آکر گرفتاری کی دھمکیاں دیں اور تین بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے 20 لاکھ ہتھیائے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر کا کہنا ہے کہ نام نہاد کلیئرنس دلوانے کے نام پر مزید 50 لاکھ کا مطالبہ کرنیوالے دوسرے ملزم میاں وسیم کے کردار کی تحقیقات جاری ہیں ،ملزم سے ایک موبائل اور شہری سے وصول کیے گئے 20 لاکھ برآمد کر لیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...