سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ڈیپ کلیننگ، بیوٹیفکیشن مہم شروع

سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں  ڈیپ کلیننگ، بیوٹیفکیشن مہم شروع

لاہور (خبر نگار)پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈیپ کلیننگ، جراثیم کش سپرے اور بیوٹیفکیشن مہم شروع کر دی گئی ۔

 مہم کے تحت ہسپتالوں کے وارڈز، او پی ڈیز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز اور واش رومز کی مکمل صفائی کو 24 گھنٹے برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ہسپتالوں کے اندر اور باہر صفائی، کوڑے کی مناسب تلفی اور طبی فضلے و ویسٹ کو مقررہ ایس او پیز کے مطابق ٹھکانے لگانے کے انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ۔ کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار کھرل نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ اقدامات کی تصاویر سمیت تفصیلی رپورٹ ہیڈ آفس ارسال کی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...