انسدادِسموگ:توہین عدالت درخواستوں پرتحریری دلائل پیس

انسدادِسموگ:توہین عدالت  درخواستوں پرتحریری دلائل پیس

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سموگ فیصلے پر عملدرآمد اور توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی ،درخواست گزار وکیل نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے ۔

درخواست گزار وکیل نے کیس سننے پر دو رکنی بینچ پر اعتراض اٹھا تے موقف اپنایا کہ سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کیس سنگل بینچ ہی سن سکتا ہے ، عدالت عالیہ کے سنگل بینچ نے سموگ کی روک تھام بارے فیصلہ جاری کیا ، فیصلے پر عمل نہ ہونے سے سموگ اور آلودگی بڑھنے کا خدشہ ہے ،چیف سیکرٹری پنجاب عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات نہیں کر رہے جس کیلئے احکامات جاری کیے جائیں ،عدالت چیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...