پنجاب میں آئندہ سے تعلیمی سال 190 روز مکمل کرنے کی تجویز تیار
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں آئندہ سے تعلیمی سال 190 روز مکمل کرنے کی تجویز تیار، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی کیلنڈر کو حتمی شکل دینے کیلئے گرمیوں اورسردیوں کی چھٹیوں میں کمی پر غور شروع کردیا۔
گزشتہ کئی سال سے سموگ اور ہنگامی تعطیلات کے باعث تعلیمی سال مکمل نہ ہونے اور نصاب متاثر ہونے پر نئی تجویز تیار کی گئی ہے ۔ حتمی منظوری کابینہ سے لی جائیگی۔ دو سال سے تعلیمی سال مکمل نہ ہونے پر نصاب میں بھی کمی کی جا رہی ہے ، جس سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی کیلنڈر کے نئے رولز فائنل کرنے کی ایک اور کوشش کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments