ناجائز بس اڈوں، پارکنگ کیخلاف سخت کارروائیوں کاحکم
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے صوبہ بھر میں غیر قانونی بس اڈوں، پارکنگ سٹینڈز اور غیر منظم پارکنگ کیخلاف سخت کارروائیوں کا حکم دیدیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس نے کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے رواں ماہ غیر منظم پارکنگ پر 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے پر 240 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ غیر قانونی بس اڈوں اور پارکنگ سٹینڈز کیخلاف کارروائیوں کے دوران 700 سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں۔ اور 55 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ۔ ٹریفک پولیس لاہور نے بھی غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کارروائی کرتے 2500 سے زائد چالان کیے اور 250 سے زائد گاڑیاں بند کیں۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے غیر قانونی پارکنگ اڈوں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔ غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر اورسفری وقت میں کمی آئے گی۔ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جان محفوظ بنا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments