شہری پر تشدد :معطل کانسٹیبل پر اقدامِ قتل کامقدمہ، حوالات میں بند
لاہور(کرائم رپورٹر)اختیارات سے تجاوز اور شہری پر تشدد کے الزام میں معطل پولیس کانسٹیبل کیخلاف تھانہ غازی آباد میں اقدامِ قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا جبکہ اسکے نامعلوم ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کانسٹیبل طالب اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ نجی دفتر کے پارکنگ سٹینڈ پر پہنچا، جہاں اس نے ایل ڈی اے سٹینڈ پر کام کرنیوالے بابر نامی شہری کی تلاشی لی اور اس سے ملنے والی رقم ساتھ لے جانے لگا، بابر نے روکنے کی کوشش کی تو جھگڑا شروع ہوگیا۔ مزاحمت پر کانسٹیبل نے چاقو نکال کر بابر پر وار کر دیا، جس سے وہ زخمی ہوکر زمین پر گر پڑا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کاکہناہے کہ اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،محکمہ پولیس میں احتساب کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments