جنرل ہسپتال : شعبہ اینستھیزیا میں مزید 10 ڈاکٹر تعینات
لاہور(سٹاف رپورٹر)جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو بروقت معیاری طبی سہولیات فراہمی کیلئے شعبہ اینستھیزیا میں مزید 10 ڈاکٹر تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی اس اضافی تعیناتی سے ہسپتال میں آپریشن کی سہولیات میں مزید بہتری آئیگی۔ تمام آپریشن تھیٹرز مکمل فعال ہیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر جعفر حسین اور انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ پرنسپل نے کہا رواں سال ابتک ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے آپریشن کیے جا چکے ہیں ، جنوری سے نومبر کے دوران ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں 23 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ہسپتال کے تمام ہیلتھ پروفیشنلز شب و روز محنت کر کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments