لینڈ ریکارڈز اتھارٹی :ڈیجیٹل سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے شہریوں کو اراضی و ریونیو سے متعلق خدمات کی آسان، تیز اور شفاف فراہمی کیلئے پنجاب زمین موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا۔
اقدام کا مقصد لوگوں کو گھر بیٹھے جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ایپ کے ذریعے شہری فردِ ملکیت، انتقال، ای رجسٹری اور گرداوری کے ریکارڈ کی نقول حاصل کر سکتے ہیں جبکہ مائی پراپرٹیز کے فیچر کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ کے تحت پنجاب بھر میں رجسٹرڈ جائیدادوں کی تفصیلات بھی دیکھ سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments