یو ای ٹی:28ویں انٹرنیشنل ملٹی ٹاپک کانفرنس کا افتتاح
8ممالک کے محققین، ماہرین، انجینئرز شریک، 74 مقالے اشاعت کیلئے منتخب
لاہور(خبر نگار )یو ای ٹی لاہور کے الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس (KICS)نے IEEE لاہور سیکشن کے اشتراک سے 28ویں انٹرنیشنل ملٹی ٹاپک کانفرنس (INMIC 2026) کا افتتاح کیا۔ دو روزہ کانفرنس میں پاکستان سمیت8ممالک کے محققین، ماہرین تعلیم، انجینئرز اور صنعتی نمائندے شریک ہیں۔ چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل وسیم نذیر مہمان خصوصی تھے ۔وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر ،مختلف جامعات کے سربراہان، IEEE کے نمائندگان بھی شریک ہوئے ۔ڈائریکٹر KICS اور کانفرنس کے جنرل کو چیئر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد آصف نے بتایا کہ کانفرنس کیلئے 315 تحقیقی مقالے موصول ہوئے ، جن میں سے جانچ کے بعد 74 مقالے اشاعت کیلئے منتخب کیے گئے ۔ کانفرنس میں 20 بین الاقوامی و قومی مقررین کاخطا ب ہوگا ، موضوعات میں مصنوعی ذہانت ،کوانٹم کمپیوٹنگ، سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی، فوٹونکس، وائرلیس کمیونیکیشن اور پائیدار ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ وسیم نذیر نے شعبہ انجینئرنگ میں پیشہ ورانہ مہارت، اخلاقیات، جدید ٹیکنالوجی اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ کانفرنس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر 7ممتاز شخصیات کو IEEE کی طرف سے خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزازی ایوارڈز پیش کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments