آپما کا صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر کی حمایت کا اعلان
ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے خدمت جاری رہے گی:ایس ایم تنویر
لاہور (کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما)نے یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )کے صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ایس ایم تنویر نے امیدوار نائب صدر طارق محمود اور ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز کے ہمراہ آپما کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ آپما کے گروپ لیڈر خامس سعید بٹ اور باؤ بشیر نے وفد کا استقبال کیا۔
فیڈریشن انتخابات اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس ایم تنویر نے کہا صنعتی اور تجارتی مسائل کے حل کیلئے بزنس کمیونٹی کو متحد ہونا ہوگا۔ آئی پی پیز ہوں یا ٹیکسز کی بھاری شرح، ہر مسئلے پر بھرپور آواز اٹھائی گئی ہے اور ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے خدمت کا یہ سلسلہ بھرپور انداز سے جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر خامس سعید بٹ نے ایس ایم تنویر کو ووٹ اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments