سگیاں کے قریب ویسٹ برننگ یونٹس کیخلاف آپریشن ،6مسمار

سگیاں کے قریب ویسٹ برننگ  یونٹس کیخلاف آپریشن ،6مسمار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز کی ہدایت پر سگیاں انٹرچینج کے قریب غیر قانونی ویسٹ برننگ یونٹس کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

 کارروائی کے دوران 6 یونٹس کو مسمار کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا عامر لیاقت نے ای پی اے ، ایم سی ایل اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران ویسٹ برننگ یونٹس کو مسمار کر دیا ۔ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...