جشن آزادی پر شہر شہرتقریبات, پرچم کشائی
سرکاری محکموں ،سیاسی جماعتوں ،بلدیاتی نمائندوں ،تاجرتنظیموں کے زیر اہتمام ا ٓزادی کا جشن ،جگہ جگہ قومی ترانہ کی گونج ،کیک کاٹے گئے ،مٹھائی تقسیم ،ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعائیں خانیوال،کبیروالا،جہانیاں ،وہاڑی ،دنیا پور،مظفر گڑھ،بورے والا،میلسی،گگو منڈی ،لڈن ،شجاع آباد ،جلا ل پور پیر والا میں دن جوش وخروش سے منایا گیا، سبز پرچموں کی بہار
ملتان(سٹی ر پورٹر،خبر نگار،نیوز رپورٹر ،وقائع نگار، وقائع نگار خصوصی ،خبرنگارخصوصی،لیڈی رپورٹر،)جشن آزادی کے موقع پر سرکاری محکموں ،سیاسی جماعتوں، بلدیاتی نمائندوں ،تاجرتنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات ہوئیں ۔جگہ جگہ پرچم کشائی کی گئی،قومی ترانہ سے فضا گونج اٹھی ۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے قلعہ کہنہ قاسم باغ چوک گھنٹہ گھر پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی او نادر چٹھہ اور سی پی او اظہر اکرم نے خصوصی شرکت کی اور کیک کاٹ کر تقریب کا باضابطہ آغاز کیا ۔ اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہر یار،فہیم لودھی ودیگر افسر بھی موجود تھے ۔بعد ازاں کمپنی کی جانب سے 100گاڑیوں پر مشتمل گرینڈ فلیگ مارچ کیا گیا ۔ واسا کے زیر اہتمام مرکزی تقریب ہیڈ آفس شمس آباد میں ہو ئی ۔ منیجنگ ڈائریکٹر رائو محمد قاسم نے پر چم کشائی کی ۔ قومی ترانہ کے دوران پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ملکی سلامتی و ترقی کیلئے دعا کے بعد ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ ریلوے ڈی ایس آفس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔قائم مقام ڈی ایس صائمہ بشیر نے پرچم لہرایا ۔ بعدازاں شجرکاری کی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔محکمہ سو ئی گیس میں پر چم کشا ئی تقریب کی صدارت چیف انجینئر اظہر کھو کھر نے کی۔ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر وسیم خان بادوزئی کی رہائش گاہ پر جشن آزادی کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ابراہیم خان ملیزئی ،علی عمران آفریدی، عمران شوکت، مسرت اکرم، عامر جمیل بھی موجود تھے ۔ علاوہ ازیں سا بق ٹا ؤ ن نا ظم میا ں جمیل کی زیر صدارت کیک کا ٹنے کی تقریب ہوئی جس میں ندیم قریشی،راؤ امجد،شیخ سلیما ن نعیم و دیگر مو جو دتھے ۔مینگو گروورز کے زیراہتمام زاہد حسین گردیزی کی زیر صدارت کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی ۔ اس موقع پر محمد خان سدوزئی، حسن عسکری گردیزی، نصر اللہ خان ، مظفر حیات خاکوانی، ناصر عباس جعفری ،ظفر حسین مہے ،مہر مقبول جانگلہ، حامد سرگانہ، غضنفر جمال و دیگر نے شہدائے آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مسلم لیگ ن سٹی کے زیراہتمام رضا ہال میں تقریب ہوئی۔ صدارت سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کی جبکہ احسان الدین قریشی، عبدالوحید ارائیں، انور علی، آصف رجوانہ، ندیم اکبر قریشی،رسالت شیروانی، اعجاز رجوانہ،اسلم ہمایوں ایڈووکیٹ،رانا سجاد، منور احسان قریشی و دیگر نے شرکت کی۔سٹی صدر رانا شاہدالحسن کی زیر صدارت کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر بلال بٹ مہمان خصوصی تھے ۔ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ نے یوسی 80 اور یوسی 78 میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ملک رفیق، شاہ ویز حیدر، مشتاق تھہیم و دیگر موجود تھے ۔ عمران لیاقت نے سینئر لیگی عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔ چیئرمین یوسی 29 رانا نعیم کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی کی گئی جس میں رانا نعیم، رانا ندیم ،شیخ ساجدو دیگر نے شرکت کی۔ یوسی 15 میں تقریب ہوئی جس میں چیئرمین شیخ رفیق، وائس چیئرمین انجینئر نصرت خان، شہزاد غوری، فاروق قریشی ودیگر نے شرکت کی۔ یوسی 78 کے چیئرمین ملک کامران سُن نے پرچم کشائی کی۔ یوسی 58 میں پرچم کشائی چیئرمین اظہر عباس چاون نے کی۔ اس موقع پر مرزا نعیم بیگ، چودھری غلام سرور انصاری و دیگرموجود تھے ۔ یوسی 24 میں چیئرمین اسلم ڈوگر نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر محمد انصاری، ذوالفقار ، ابوبکر ہاشمی و دیگر ہمراہ تھے ۔ یوسی 57 کے چیئرمین زاہد بشیر قریشی کی صدارت میں تقریب ہوئی جس میں شیخ الطاف، محمد یوسف، وسیم سپل و دیگر نے شرکت کی۔ یوسی 25 کے چیئرمین سعید انصاری اورعامر سعید انصاری نے کیک کاٹا۔ یوسی 19 کے چیئرمین ماسٹر سعید انصاری نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر وحید نواز بھٹی، عبدالسلام بھی موجود تھے ۔یوسی26 میں چیئرمین صدیق انصاری نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پرزوار بھٹی، اشفاق، منیر حسین و دیگر شریک تھے ۔ یوسی 22 کے چیئرمین خلیل انصاری نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پریونس انصاری،عبدالرزاق و دیگر موجود تھے ۔ یوسی 47 میں چیئرمین شیخ طاہر نے پرچم کشائی کی۔یوسی 56 میں چیئرمین اعجاز ججی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر شیراز شاد، عبدالحمیدو دیگر موجود تھے ۔یوسی2 میں چیئرمین ملک اعجاز رجوانہ کی صدارت میں تقریب ہوئی ۔ یوسی 61 میں چیئرمین چودھری اکبر لعل نے پرچم کشائی کی۔یوسی 4 میں چیئرمین ضرار خان نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر شیخ ناصر، شیخ عمرو دیگر موجود تھے ۔ یوسی 9 میں شیخ ندیم اکبر کی رہائش گاہ پر تقریب ہوئی جس میں شیخ طارق رشیدو دیگر موجودتھے ۔ یوسی 37 کے چیئرمین رحمت علی رحمانی نے پرچم کشائی کی۔مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سٹی نائب صدربلقیس اعوان کی رہائش گاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ افشین بٹ کی رہائش گاہ پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔جس میں تہمینہ نور،شبانہ خدا بخش و دیگر نے شرکت کی۔ آپا نسرین کی رہائش گاہ پر کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں سلطانہ شاہین، حمیدہ خانم نے بھی شرکت کی۔پیپلزپارٹی پی پی198کے زیر اہتمام جشن آزادی ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت عبدالرئوف لودھی نے کی۔پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کے زیراہتمام پرچم کشائی کی تقریب میں ریاض رضا،سلیم الرحمن ،ابوبکراعوان، محمد حسین ارائیں ودیگر نے شرکت کی۔مسلم لیگی رہنما انعام اللہ شیخ نے نشتر میں ادویات تقسیم کیں۔الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام تقریب سے ڈاکٹر صفدراقبال ، احمد چغتائی،فرحان ملک ودیگر نے خطاب کیا۔دفتر جماعت اسلامی میں میاں آصف محمود اخوانی نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر کنور صدیق،ڈاکٹر خالد رشید،چودھری اطہر عزیزودیگر نے شرکت کی۔ملک یوتھ فائونڈیشن کے زیراہتمام چوک شاہ عباس سے ریلی نکالی گئی۔جس میں بلال، جبار ،شاہد ،عرفان ملک ودیگرنے شرکت کی۔آل پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام تقریب سے سلطان محمود ملک،حاجی اختر حسین بھٹہ اور اقبال ڈوگرنے خطاب کیا۔محمڈن لاء کالج میں پرچم کشائی ڈائریکٹر مبشر حسن سیال نے کی اورکیک کاٹا۔سرائیکی فورم کے زیر اہتمام پریس کلب ملتان تک ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت راول حسن نے کی۔انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر حافظ صادق کی زیر صدارت جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔ اس موقع پر حاجی شفیق ، شیخ سجاد ، رؤف صدیقی ، حاجی شفیع ، زمان اکبر ، مرزا محمد علی ، میاں اکبر ، اسلم پردیسی ، مرزا شوکت ، سہیل اصغر ، راؤسرور ودیگر موجود تھے ۔ چیئرمین انجمن تاجران آل پاکستان خواجہ شفیق نے انجمن تاجران چوک پاک گیٹ کے زیراہتمام پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر چودھری اصغر، شیخ سہیل، خواجہ فاروق،عاصم شریف بٹ ودیگرنے شرکت کی۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سینئر رہنما ملک جندوڈااعوان کے زیر اہتمام تقریب میں ایم پی اے مظہر عباس راں،رانامحمودالحسن، احسان الدین قریشی، محمد علی کھوکھر اور خواجہ شفیق نے شرکت کی۔ انجمن تاجران چاہ جموں والا میں صدر شیخ عاصم اعجازنے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر عبدالرزاق، اظہر سپل،نوید حسین،ملک بلال بھٹہ،استاد یوسف ودیگرموجود تھے ۔انجمن تاجران چوک شاہ عباس سورج کنڈ روڈ کے زیر اہتمام ملک نیاز بھٹہ، سلمان نعیم، اعجاز شاہ نے پرچم کشائی کی۔انجمن تاجران تغلق روڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی کاکیک کاٹا گیا۔اس موقع پر شیخ شفیق ، سابق ایم پی اے عثمان بھٹی، زاہد خان ودیگر موجود تھے ۔ملتان تاجر اتحاد کے چیئرمین چودھری حنیف،ڈاکٹر اظہر اسحاق نے حرم گیٹ چوک پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی ۔ انجمن تاجران سدوحسام روڈ کے صدر میاں ظفر اقبال نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر حاجی نسیم،مقصود،طاہر قریشی، مصطفی یوسف ودیگرموجود تھے ۔انجمن تاجران کچہری روڈ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر چیئرمین غلام حیدر خان،صدر چودھری محمدحنیف،محمد ندیم مغل،ڈاکٹر اطہر اسحاق ودیگر موجود تھے ۔ نشتر ہسپتال میں پرچم کشائی کی تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر کامران سالک اور ایم ایس نشترڈاکٹر عاشق ملک نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود، ڈاکٹر صدیق ثاقب، طارق سعید پیرزادہ، مظہرالخالق، ڈاکٹر نور محمد جوتہ، کوکب ناہید، وسیم جاوید ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔تمام سٹاف نے قومی پرچم کی مناسبت سے سفید شلوار قمیض اور گرین واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی۔چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال علوی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹر سعید عامر ، فرحان خان، ڈاکٹر مسعود بھٹہ، محمد امین ودیگر نے شرکت کی۔متحدہ مسلم موومنٹ کے زیراہتمام ’’شہدائے آ زادی کی عظمت کو سلام ‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حافظ اللہ دتہ کاشف نے کی جبکہ پروفیسر حنیف چودھری، ندیم قریشی، علامہ عبدالحق مجاہد، اعظم خاکوانی، اسلم ساغر، سلیم راجہ، عامر شہزاد صدیقی اور پروفیسر تنویر شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ استحکام پاکستان اتحاد کے زیر اہتمام بچوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب ہو ئی۔اس مو قع پر ساجدہ احمد لنگاہ ،منصور بلوچ، آصفہ بلوچ ودیگر نے شر کت کی ۔ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام جشن آزادی کا کیک کاٹاگیا۔تقریب میںصدر رضیہ شاہ ،سابق صدر معصومہ سبطین ،حمیرابتول، سیرت فاطمہ،فلزاممتاز،مسزنسیم رحیم،عائشہ نازخاکوانی،زاہدہ خاکوانی،اقصیٰ خاکوانی،عظمیٰ ،شازیہ ،فرح ثاقب ودیگر ممبران موجود تھیں۔تحریک انصاف شعبہ خواتین کے زیراہتمام جشن آزادی پر ریلی نکالی گئی ۔اس موقع پرسبین گل اورشمائلہ ، ثمینہ کیانی، رخشندہ جبیں، نزحت بانو، عشرت بی بی، کلثوم خان، بیدار بیگم، حسینہ واجد سمیت دیگر خواتین رہنما شریک تھیں۔ نیشنل تیکوانڈو سنٹر کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس میں عاشق بھٹہ ،نزاکت حسنین ایڈووکیٹ ،اسلمبھٹہ ، قیصر بھٹہ، اسلم بلوچ، محمد محبوب، محمد عابد ، محمد آصف ودیگر موجود تھے ۔جشن آزادی تقریباتملتان (نمائندگان دنیا )ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے شہروں میں بھی جشن آزادی جوش وخروش سے منایا گیا ،مختلف شہروں میں میں پرچم کشائی ہوئی ،کیک کاٹے گئے اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ خانیوال، کبیروالا، وجھیانوالہ،باگڑ سرگانہ،سرائے سدھو،درکھانہ ،کچا کھوہ ،جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آباد،گڑھاموڑ ،دنیا پور ،شجاع آباد ،جلا ل پور پیر والا ،مخدوم رشید،بستی ملوک،بدھلہ سنت ،وہاڑی ،مظفر گڑھ،بورے والا ،میلسی ،وجھیانوالا،لڈن،گگومنڈی،دھنوٹ،ماچھیوال،قصبہ گرمانی،رنگ پور،پیر جہانیاں، تونسہ موڑمیں بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے منایاگیا ۔ ضلع خانیوال میں بھی جشن آزادی پر تقاریب ہوئیں ۔خانیوال میں ریسکیوسٹیشنز پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی ۔ تقاریب میں ندیم اقبال خٹک ،کنور فہیم احمد ، محمد نعیم، سلیم اور راشد چودھری موجود تھے ۔ قائداعظم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب ہوئی پرنسپل اشتیاق پراچہ نے پرچم کشائی کی جبکہ خانیوا ل کی تاریخ میں سب سے بڑا 60فٹ لمبا اور40فٹ چوڑا قومی پرچم کالج پر آویزاں کیاگیا۔ مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ کے زیراہتمام یوم آزادی کے حوالے سے تقریب الرحیم ٹاؤن میں ہوئی ۔جس مین رانا عبدالرحمن ،رانا وقارنثار ،رانا فرمان محمود ، تنویرشاہین ، راؤ عبدالوحید، راناکامران عمر، سلیم سمرا، راناعبدالشکور بڈانہ اوردیگرنے بھی خطاب کیا ۔کبیروالا ٹی ایم اے کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے وزیر حسین جہانیاں گردیزی،اے سی اکبر ظہور، ڈی ایس پی سلیم وڑائچ ،ٹی ایم او امتیاز جوئیہ نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ ہوا ۔ تقریب میں میڑک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات ثنا رحمن سرگانہ ،مشعل فاطمہ ،تاج شہزادی اور ماہین فاطمہ کو اعزازی شیلڈز سے نواز گیا اور انعامات دئیے گئے ۔ بابائے فٹ بال الطاف حسین رانا کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئی ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب میں کیک کاٹا گیا ۔ تقریب میں ڈویژنل صدر خان رضا خان ،ڈاکٹر خالد سیفی ،سلیم ارائیں ، جاوید گجر ،عبدا للطیف صابر ، مبشر حسن بھٹہ، اسلم شاہد ، فیضان شمیم و دیگر نے شرکت کی مزید براں نیسلے فیکٹری میں جشن آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں فیصل ندیم ،، یاسر محمود اور ظفر نے پرچم کشائی کی ۔وجھیانوالہ یوسی 8میں چیئر مین شفیق الر حمن کمبوہ نے پرچم کشائی کی ۔تقریب میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔باگڑ سرگانہ یو سی 67 حسین آباد میں تقریب ہوئی جس میں چیئرمین ظہور احمدملانہ،سعداﷲ ، قمر قتال پوری ، نجف اﷲ،مہر اقبال،مظفرمہر،ظہور احمد، مظہر ، اظہرعلی ودیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پرملکی تر قی وسلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ فارورڈسکول سسٹم میں یوم آزادی کی تقریب سے پرنسپل مہر غلام شبیر سرگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آ زادی بڑی نعمت ہے ۔سرائے سدھو بلدیہ آفس میں چیئرمین راؤ طارق اقبال نے پرچم کشائی کی جبکہ پریس کلب کے سبزہ زار میں پرائیویٹ سکولز کی مشترکہ تقریب ہوئی جس میں نشتر سکول، دارارقم، مون ریز ، اخوان اسلامک ، مدنی اور علی سکولوں کے اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی ۔ ایسوسی ایشن کے صدر اختر زاہد نے پرچم کشائی کی ، انجمن تاجران و پریس کلب کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جبکہ آخر میں بلدیہ آفس میں جلسہ منعقد کیا گیا ۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 12 ڈی درکھانہ میں یوم آزادی بھر پور طریقے سے منایا گیا۔الیاس اظہر نے پرچم کشائی کی اور اس دوران قومی ترانہ کی دھن بجائی گئی۔ اس موقع پرملی نغموں ،مصوری ،ٹیبلوز، تقاریر ، بوری ریس اور رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوئے ۔ تحریک انصاف کے رہنما خاور علی شاہ نے اہل وطن کو مبارکباد د ی۔کچا کھوہ میں جشن آزادی کے موقع پر ریلی کا انعقاد ہوا ۔ریلی بائی پاس سے ہوتی ہوئی عبدالحکیم موڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر عرفان حبیب نے کہا کہ ہمیں آزادی کے موقع پر اپنے کشمیریوں بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے ۔گورنمنٹ کالج جہانیاں میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔پرنسپل عیش محمد نے پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھاگیا۔ پروفیسر نعیم الحق نے ملک کی خوشحالی کیلئے دعا کرائی ۔ تقریب میں پروفیسر شاکر علی ،انس حسان، پروفیسر خلیل نے بھی خطاب کیا۔ٹھٹھہ صادق آباد وگردونواح میں یوم آزادی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا ۔تعلیمی اداراوں سمیت جگہ جگہ تقریبات،سیمینارز،ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر راؤ عارف، اصغر علی رندھاوا،اکرام الغنی،عمران اشرف ،سینئر ہیڈ ماسٹر ناصر عزیز ،ہیڈ ماسٹر شمشادعلی،رفیق احمد،پرنسپل شگفتہ بی بی، راؤ ریاض احمدودیگر نے کہا کہ آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ۔گڑھا موڑ یونین کونسل نمبر77 میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں یاسین چدھڑ ، رانا محمد سرور اور محمد وقاص کاشی سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ٹی ایم اے ہال دنیاپور میں ایم پی اے عامر اقبال شاہ ،ڈی ایس پی راؤ نعیم شاہدنے پرچم کشائی کی ۔تقریب میں کامران انور ،رفیق شاہ ایڈووکیٹ، خواجہ اظہر ،سرفراز مڑل ، خواجہ احمد رضا ،فہد شاہ ،سیف الرحمن ودیگر نے شرکت کی ۔ دنیاپورپریس کلب میں جشن آزادی کاکیک کاٹاگیا۔اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹی ایم اے شجاع آبادمیں ٹاؤن آفیسرزخورشیدنصیر،سلطان شاہد،شمعون جوئیہ،لیاقت قریشی نے دیگرمعززین کے ہمراہ پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پرپولیس،ٹریفک وارڈنزاورہائی سکول کے سکاؤٹس نے گارڈآف آنرپیش کیا ۔بعدازاں ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلے ہوئے ۔تعلیمی خدمات پرظفراقبال ظفرایڈووکیٹ ،پی ٹی ماسٹرمحمدخالدکوشیلڈزاور نقدانعامات دئیے گئے ۔بعد ازاں سول ہسپتال کے مریضوں اور تھانوں میں بند حوالاتیوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔تھانہ راجہ رام میں ایس ایچ اوچودھری اشرف نے اہلکاروں کے ہمراہ پرچم کشائی کی ۔گورنمنٹ گرلزہا ئرسیکنڈری سکول راجہ رام(ظریف شہید)میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔پرنسپل طلعت منورنے ملی نغموں اور تقریری مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔سائنس سپیکٹرم سکول میں کیک کاٹا گیا ۔ قومی پرچم کے لباس میں ملبوس طالبات نے تقاریرکیں ۔ٹی ایم اے جلال پورپیروالا میں پرچم کشائی کی گئی۔اس موقع پر ڈی ایس پی رانا اشرف، ٹی ایم او قاسم شکیل،محمدعباس پہوڑ،منور گجر،ڈاکٹر عبدالرب نشتر،راؤ عبدالجبار،محمد حسین ودیگر نے شرکت کی۔تقریب میں طلبا نے ملی نغمے پیش کئے ۔یو سی 124مخدوم رشید میں پرچم کشائی کی تقریب میں لیاقت علی شاہ ، فقیر حسین ، نعمان طاہر ہاشمی، ہاشم رضا ، ماسٹر فیاض حسین بھٹی و دیگر نے شرکت کی ۔ بستی ملوک یوسی 107میں پرچم کشائی کی تقریب میں ظفر رسول ، راؤ ندیم ،جاوید نور سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یوسی 108مبارک پور کی تقریب میں عامر شبیر نے پرچم کشائی کی ۔جس میں محفوظ علی قیصر ،غلام رسول ڈوگر،مشتاق مڑل ،رانا سبقت و دیگر نے شرکت کی ۔یوسی 112چکنمبر 5فیض میں پرچم کشائی ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی محمد علی خاکوانی تھے ۔بدھلہ سنت یوسی 125چک ایم آر 2میں سیکرٹری یوسی ملک اعجاز کی جانب سے جشن آزادی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عبد الشکور گجر ،چودھری شبیر ،جعفربھٹی،لیاقت نمبردار،چودھری بنیامین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔یوسی 74ملتانی والا میں سیکرٹری چودھری آصف گلزار کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں واصف راں ،اشفاق اعوان،فیض ارائیں،کاظم ، اقبال نائچ ودیگر نے شرکت کی۔ یونیق گرلز کالج تقریب میں طالبات نے ملی نغمے ،تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے ۔تقریب سے شاہد شبیر،محمدحنیف ،میڈم حفصہ، شازیہ، طاہرہ، خضر حیات نے خطاب کیا۔موٹر وے پولیس ایم 4 سیکشن کی جانب سے شاہ رکن عالم ٹال پلازہ پر تقریب ہوئی جس میں ڈی ایس پی غلام حسین،انسپکٹر رانا سرفراز،طارق نعیم،طلعت محمود و دیگر افسروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر گفٹ پیک اور قومی پرچم تقسیم کئے گئے ۔انجمن طلبہ اسلام وہاڑی کے زیر اہتمام آزادی ریلی نکالی گئی اس موقع پرناظم پنجاب امتیاز میتلا ، ڈویژنل ناظم ملتان علی شاہ نوازکھوکھر، عارف وڑائچ،یاسین چودھری،ہمایوں گوجر،عثما ن ملوکا، حامد عباس،مجاہد بھٹی،قاسم بھٹی،چودھری اویس،شہزاد نو ید،اجمل ڈاھا،میاں ثاقب،نعمان شیخ،جعفر چاولہ،محمود اسلم ،اقبال ڈھکو،رانا عمران،ندیم سیال،حسنین اصغر سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے ۔تحصیل ایڈ منسٹریشن کوٹ ادو میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ،اس موقع پر ایم پی اے احمد یار ہنجرا ،اسسٹنٹ کمشنر اختر منڈھیرا،ایس ایچ او کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری سمیت ٹی ایم اے کوٹ ادو کا سٹاف بھی موجود تھا، دریں اثناء جماعت اسلامی کوٹ ادوکے زیرانتظام یوم آزادی کے حوالے سے پر چم لہرانے کی تقریب ہوئی ،جس میں شفیق اظہرنے خصوصی طورپر شرکت کی ، لڈن میں BECSاور سوشل ویلفیئر اینڈ کمیو نٹی ڈویلپمنٹ سو سا ئٹی وہا ڑی کے زیر اہتمام لڈن میں تقر یب کا انعقاد کیا گیاجس میں شیر خان کچھی اور مسعود عا بد نے خصوصی شر کت کی گگو منڈی میں جامعہ عطائے مصطفٰے میں ایک رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں قاری شفیق چشتی نے ملک و قوم کی سلامتی اور امن کے لیے دُعا کرائی ۔ ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ میں پرچم کشائی ہوئی جس میں رانا مشتاق جکھڑ ایس ایچ او دھنوٹ نے پولیس اہلکاروں عزیز اﷲ نیازی،رانا عباد، محمد خلیل، محمد ریاض،مرید حسین و دیگر کے ہمراہ پرچم کو سلامی دی بورے والامیں مسلم لیگ (ن) فارورڈ گروپ کی جانب سے سابق ایم پی اے ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو ڈوگر کی رہائش گاہ پر یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر سردار عقیل شانی ڈوگر،راؤ عزیزالرحمٰن ،الیاس احمد ،فلک شیر ڈوگر،راؤ غفار ،ملک امتیاز ،منظور پرکت ماڑی والا،تیمور سکندر ڈوگر،فیصل منیر ڈوگر ، سید عرفان احمد شاہ ،عمرا ن خورشید ڈوگر و دیگر بھی شریک تھے اسی طرح مقامی ڈویلپرز کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں دوروزہ تقریبات کا انعقادکیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا بچوں میں مہمان خصوصی راناطاہر کریم خان نے انعامات تقسیم کئے جبکہ بورے والا مین سرکاری سطح پر یوم آزادی کی تقریبات کاآغاز جناح ہال میں پرچم کشائی سے ہوا بعدازاں ارشاداحمدارائیں،احمرسہیل کیفی ، رانانوید احمد، مہرذوالفقار سندرانہ اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکرم کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال میں مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور پھل تقسیم کئے ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میلسی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب ٹی ایم اے کے سبزہ زار پر سجائی گئی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سعید منیس نے اسسٹنٹ کمشنر شفقت رضا بخاری ،ایس ڈی پی او شبیر احمد وڑائچ ،تحصیل میونسپل آفیسر چودھری ندیم، تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر چودھر ی عبد الغفار ، ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد یوسف بھٹی، ایس ایچ او تھانہ صدر چودھری اکرم ،توصیف یوسفزئی، اجمل خان سگو، اور دیگر کے ہمراہ پرچم کشائی کی ماچھیوال میں مرکزی تقریب یونین کونسل نمبر16 کے سبزہ زارمیں ہوئی مہمان خصوصی ساجد مہدی سلیم شاہ تھے ۔ مظفرگڑھ مسلم لیگ ہا ؤس میں یوم آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت قدوس نواز نے کی ۔تقریب میں 14پاؤنڈ کاکیک کاٹا گیا ۔ جبکہ امیر جماعۃ الدعوۃ رانا شفیق کی قیادت میں آزادی کانفرنس کے شرکاء نے ریلی نکالی جبکہ کسان اتحاد کے زیر اہتمام یوم آزادی کی خوشی میں پانچ سو فٹ لمبے پاکستانی پرچم کے سایہ تلے ضلعی صدر ذوالفقار اعوان، چودھری عبدالغنی ،میاں طاہر کمبوہ ، اعجاز اکبر ہنجراء، غلام احمد بورانہ ، ڈاکٹر حسن چیمہ ، آصف شہزادچودھری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ضلعی آفس سے تھوڑی دورجا کر ختم کردی گئی ۔مظفرگڑھ میں عوامی راج پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 14 اگست کے حوالے سے تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے جمشید احمد دستی نے کہا کہ اتحاد و قومی یکجہتی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، قبل ازیں جمشید احمد دستی نے عامر کرامت کے ہمراہ پرچم کشائی کی اسی طرح قصبہ گرمانی کے سائنس سکول میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین یوسی ٹھٹھہ گرمانی نے شرکت کی ۔ تقریب میں پرچم کشائی کی گئی۔مسلم لیگ قائد اعظم کے زیر اہتمام قنوان چوک مظفرگڑھ میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر رمضان قریشی، نذر مغیث قریشی،ملک جاوید ،ڈاکٹرسرفراز بھٹی ،ملک عبدالحمید ،عاشق ، مستوئی ،لالا سلیم،قیصر خان موجود تھے ۔اسی طرح کو نسلر اتحا د مظفر گڑھ کے زیر اہتمام ایک تقریب ہو ئی جس میں بشیر چانڈیہ ،شیخ محمد راشد ،شوکت قادری ،اے بی مجا ہد، ارشد لغاری اور طاہر علی شاہ شریک ہوئے ۔رنگ پور کے مقامی سکول کی طرف سے شکریہ پاکستان ریلی نکالی گئی۔ریلی سکول سے شروع ہوئی اور رنگ پور چوک پر اختتام پزیر ہوئی ۔ جشن آزادی