کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں مدد ہمارا فرض ہے مقررین: جنوبی پنجاب بھر میں یکجہتی ریلیاں, سیمینارز

کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں مدد ہمارا فرض ہے مقررین: جنوبی پنجاب بھر میں یکجہتی ریلیاں, سیمینارز

ضلع خانیوال،وہاڑی،مظفرگڑھ،لودھراں میں تقریبات،کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ، مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں قیام امن کا خواب پورا نہیں ہوگا :خطابات

خانیوال،وہاڑی،مظفرگڑھ،لودھراں (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپو رٹر ، نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،خبرنگار)یوم یکجہتی کشمیر ملک بھرکی طرح جنوبی پنجاب بھرمیں بھی ملی جوش وجذبے سے منایاگیا۔اس موقع پر یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں،سیمینا رزکاانعقادکیاگیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، ہرممکن مددہمارافرض ہے ۔خانیوال، وہاڑی، مظفرگڑھ، کوٹ ادو،تونسہ موڑ،وسندے والی،چوک سرورشہید، چوک مکول،سکندرآباد، باگڑ سرگانہ، جلال پورپیروالا، میلسی،رنگ پور، وجھیانوالہ، کہروڑپکا،کبیروالا،شاہ جمال،چھب کلاں،خان پور بگاشیر، کچاکھوہ، دنیاپور، لڈن، بوریوالہ، ماچھیوال میں بھی دن جوش وخروش سے منایاگیا۔وہاڑی میں اتحاد رکشہ یونین اور کار ڈرائیورز یو نین کی طرف سے یکجہتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اتحاد رکشہ یونین کے چیئرمین رانا ظفر اقبال سرپرست اعلیٰ رانا فخر السلام ، کارڈرائیور یونین کے چیئرمین چودھری رحمت علی غفاری نے کی۔ ریلی اور عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا فخر السلام ، رانا ظفر اقبال ، چودھری رحمت علی ، افضال احمد، ریاض مسیح اور عنا یت مسیح نے کہا کہ پا کستانی قوم تن من دھن سے کشمیر ی عوام کے ساتھ ہے ۔بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جا نے والے مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔اقوام متحد ہ کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ ریلی میں مسیحی رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شر کت کی۔ جماعت اسلامی کی جا نب سے بھی غلہ منڈی سے نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر حاجی محمد طفیل وڑائچ ، سید جا وید حسین شاہ ، راؤ خلیل احمد ، علی وقاص ہنجرا نے کی ۔گورنمنٹ پرائمری سکول سکندر آباد مر کزلڈن میں سیمینارمنعقدکیاگیا۔ استاد غلام فرید،میاں اشفا ق احمد ہنجن اور خدا بخش شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مظلوم کشمیریو ں کی ہر طرح سے مددکی جائے ۔ماچھیوال میں ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ چوہدری علی وقاص ہنجرا نے جماعت اسلامی کے امیر میاں رضوان صدیق کی قیادت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کشمیریوں کے حق میں بھر پور سفارتی مہم کا آغاز کرے ۔ریلی سے چودھری طارق محمود ، محمد شریف آرائیں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر چوہدری یوسف ارائیں ، ملک مزمل اعوان ، وارث باجوہ ، عاشق اعوان ، ریاض جٹ ، مقصود الحسن بھٹی ، رزاق بلوچ ، کونسلر امیر حمزہ ، یوتھ کونسلر بلال مبارک ،شاہد چودھری ، محمد عثمان بلا بھٹی، حاجی محمد اکرم ، عبدالحق ودیگرنے شرکت کی ۔ممبر پنجاب کونسل پی ایم ایل این چوہدری محمد امین نے ڈیرہ بلال اکبر بھٹی پر کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔تقریب سے صاحبزادہ عبدالستار بھٹی ، چودھری وحید احمد ارائیں ، محمد یاسین بھٹی ، حاجی امیر علی ارائیں اور ڈاکٹر راشد حسین نے بھی خطاب کیا ۔وائس چیئرمین ملک محسن اعوان نے دعا کروائی۔جماعت اسلامی بوریوالہ کے زیر اہتمام ریلی کریسنٹ ماڈل سکول سے نکالی گئی۔ قیادت عبدالوحید ، محمد رمضان سلیمی ، بائو اشفاق احمد ، توصیف مجید نے کی۔ ریلی گول چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔ میونسپل کمیٹی میلسی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین میونسپل کمیٹی توصیف احمد خان یوسفزئی نے کی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر سید شفقت رضا بخاری ،چیف آفیسر چودھری محمد ندیم، وائس چیئرمین مہر عبد الخالق، یوسی چیئرمین راؤ محمد اسحاق، صدر انجمن تاجران شیخ محمد سلیم،ملک مشتاق احمد گنب ایڈووکیٹ، اشتیاق احمد بھٹی، ڈاکٹر راؤ محمد خلیل، خورشید بیگ میلسوی، حاجی بشیر احمد چوغطہ، محمد مظہر خان یوسفزئی، محمد عابد قریشی، محمد صادق مرزا، راؤ ریاض حسین ضیاء، راؤ اکبر علی، ملک وسیم رضا، محمد طاہر عزیز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔دریں اثنا سٹی ناظم اے ٹی آئی راؤ عابد علی، جنرل سیکرٹری ارسلان حسین، شعیب نذیر چوغطہ ، چودھری حامد عباس خلجی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا ۔اس موقع پر ڈاکٹر کاظم حسن، اسامہ تیمور، نفیس حسن، راؤ احمد، راؤ گل خان اور جہانزیب اسلم نے بھی خطاب کیا۔شجاع آباد میں تھانہ چوک سے ریلی نکالی گئی ۔ میاں منیر،ڈاکٹر شبیر بخاری، حاجی خالدمیو،میاں حامد بودلہ،شیخ ریاض نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو کشمیر کی آزای کے لئے اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔مظفرگڑھ میں مرکزی ریلی مرکز دارالحدیث محمدیہ جھنگ موڑ سے نکلی جس میں تحریک آزادی جموں کشمیر،جماعۃ الدعوۃ،جماعت اسلامی،جمیعت علماء اسلام (ف) اور متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی سمیت مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے شرکت کی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کیاگیا۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا زکریا، رانا عمر فاروق، رانا عمر دراز فاروقی، سید اختر شاہ، عبدالمجید توحیدی، شاہانہ عباس شانی، عابد حسین دستی،سیدعمار علی و دیگر نے بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اقوام متحدہ سے کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کیا۔سول سوسائٹی ، متحدہ علمائمشائخ امن کمیٹی کے رہنمارانا محمد افضل ،قاری عبدالغنی ثاقب ، افضل چوہان ، گلزار عباس نقوی ، غضنفر نقوی ، اُم کلثوم سیال ، اختر حسین بخاری ، ہلال جاوہد کاظمی نے پوسٹ گریجوایٹ کالج مظفر گڑھ میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدسیمینارمیں شرکت کی اور بعد ازاں خورشید آباد گرلز سکول میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کی تقریب میں بھی شریک ہوئے اور کہا تحریک آزادی کشمیر مکمل عوامی ، خالصتاً کشمیر کی اندرونی تحریک آزادی بن چکی ہے ۔ تقریبات سے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور ، ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو، پرنسپل خلیل فاروقی ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر شمشیر احمد خان ، پروفیسر افتخار ہاشمی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ رنگ پورمیں یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر محمد عدنا ن شاہد ،ملک ابو ذر ملانہ ،محمد رضوان شاہد ،مظہر عباس ودیگر نے ’’دنیا ‘‘سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ کشمیر تاریخی ،جغر افیائی طور پر پاکستا ن کا حصہ ہے ۔اقوام متحدہ کشمیرکو آزادکروانے میں اپنا کردارادا کرے ۔چوک سرور شہید میں بھی جماعت اسلامی کی طرف سے کشمیریوں کی حمایت اور یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ۔مقررین نے بھارتی جارحیت اور غاصبانہ کردار کی شدید مذمت کی ۔مقررین نے بھارت کی طرف سے کشمیری بچوں پر پیلٹ گن کے استعمال اور تشدد کی شدید مذمت کی۔ ریلی سے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین رانا اورنگ زیب ،مولانا اسماعیل آصف ،میاں صادق محمد ،مولاعبدالمجید ،مولانا عبدالقادر اعوان ،ملک محمد ایوب ،ماسٹر محمد زاہد نے بھی خطاب کیا ۔کو ٹ ادو میو نسپل کمیٹی میں آل پا رٹیزسیمینار منعقد کیا گیا ۔ امیر جما عت اسلا می چودھری زاہد اجمل ، مختاررحما نی ، مو لا نا با قر نقوی ، بشیر رحما نی ،را ئے نذیر احمد ، رضوان گا ڈی ایڈ ووکیٹ و دیگر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستا ن اور کشمیر میں رہنے والو ں کے دل ایک سا تھ دھڑکتے ہیں ۔ کشمیر یو ں کی قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جا ئیں گی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی مجا ہد بربا نی ، اسسٹنٹ کمشنر ظہور حسین بھٹہ ، چیئر مین ملک شا ہد حسین بر ار نے خصوصی شر کت کی۔ سیمینا ر کے اختتام پر ریلی نکالی گئی۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار،اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بھٹہ،ایس ڈی پی او مجاہداقبال برمانی سمیت کونسلروں چودھری عبدالوحید، ظفر عباس لاڑ،ملک شکیل کوریہ،بشیر رحمانی،مہر بشیر گٹ،خالد خان پٹھان،مولانا باقر نقوی،سعیدالدین راضی،انجمن تاجران کے نمائندوں اور امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 251 چودھری زاہد اجمل،محمد کاشف نواز جنرل سیکر ٹری جماعت اسلامی ،سابق امیرمولانا شفیق اظہر وشہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔علاوہ ازیں ایک تقریب گورنمنٹ گرلز ملت ایلیمینٹری سکول موچیوالہ میں منعقد ہوئی جسکی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر مسز شفقت شاہین تھیں ۔تقریب سے اے ای اوز کلثوم بی بی،فرحانہ کمال،فرحت ادریس،کلثوم اختر،فرحت پروین ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔کشمیری ملی نغمے پیش کئے گئے ۔چوک سرورشہید میں جماعۃ الد عوۃ ، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن نے بڑی ریلی نکالی ۔ قاری اظہر حسین، مولانا محمد اسماعیل آصف، چودھری اختر علی گورایا، چوہدری عبدالمجید ،میاں صادق محمد، ظہور احمد، مولانا عبدالقادر اعوان، مولانا عبدالمجید، رانا اورنگ زیب اشرف، چیئرمین منیر احمد باروی، ڈاکٹر ظفراقبال رانجھا، مظہر اقبال رانجھا، ملک محمد ایوب مغل ایڈووکیٹ، چودھری محمد امین ایڈووکیٹ، ملک غلام مرتضیٰ کالرو ودیگرنے شرکت کی جماعت اسلامی شاہ جمال کے زیراہتمام وائس چیئرمین یونین کونسل دانڑیں ملک حسن رفیق اعوان کے قیادت میں دیگررہنماؤں غلام سجاد،مولانامشتاق،محمداکرم ودیگرنے جھولی پھیلاؤمہم چلائی ۔شہریوں نے دل کھول کرچندہ دیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیرجنت نظیر کے عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ۔بیواؤں یتیموں اورزخمیوں کی امدادکرنا ہم سب کافرض ہے ۔ ڈاکٹر مہر محمد علی،سجاد لاثانی،مہر عطاء محمد ،اسماعیل شاہ ،فضل عباس ، محمد تنویر ،جگنو،کسان کونسلر رمضان محی الدین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔خانپور بگا شیر میں بلوچ ویلفیئرآرگنائزیشن کے جنرل سیکر ٹری سردار طاہر خان چانڈیہ کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر صدر مقبول احمد خان،طاہر خان چانڈیہ،اعجاز لاڑ،سعید خان چانڈیہ،ڈاکٹر نذر بلوچ، عبدالجبار بلوچ،مولوی سعید احمد،اسماعیل خان بلوچ،مظہر خان بلوچ،غلام یا سین خان بلوچ، خالد خان بلوچ ودیگر نے شرکت کی۔ جہا نیاں میں جہا نیا ں پریس کلب، محکمہ مال، محکمہ ایجوکیشن اور سول سوسا ئٹی کے زیر انتظام ریلی نکا لی گئی۔ مقررین نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت نے کشمیر یو ں کی جدوجہد میں نئی روح پھونک دی ہے ۔ریلی میں چودھری اشفاق احمد جٹ، شیخ عمران سلیم ، صدر انجمن پٹواریان چودھری محمد یوسف،چودھری محمد مشتاق پٹواری ودیگر مقرین نے خطاب کیا ۔صدرکہروڑپکا پریس کلب عطاء الرحمن غوری ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری لیاقت علی مغل ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن نواب عمر حیات ،مولانا محمود الحسن دوست ،محمد اسماعیل غوری اسفند یار و دیگر نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد و یکانگت کی بنیاد پر ہی کشمیر کاز کو منزل مقصود تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔قبل ازیں صحافیوں کی ریلی زیر قیادت صدر عطاء الرحمن غوری ایڈووکیٹ اورمیونسپل کمیٹی سے اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد ارشد ، چیئرمین بلدیہ ملک قاسم جوئیہ ،وائس چیئرمین شیخ رضوان شریف کی قیادت میں نکالی گئی۔ دنیاپور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں ۔ اس موقع پر چیف آفیسر اشعر گِل، مرزا اسلام، ظفر اقبال انجم، ریاض بلوچ ، ڈاکٹر کاظم عباس بلوچ ، عزیز بلوچ، چوہدری سلیم گِل، خواجہ محمد شریف ، ہدایت اﷲ زرگر، مبین بھٹی، اویس تنویر، خواجہ طاہر ، راؤ اقبال ، انورارائیں، سعید ظفر، نادر مصطفی ، ذاکر حسین ، راؤ عابد جمشید ودیگر موجود تھے ۔چیئرمین ضلع کونسل خانیوال میاں محمدرضاسرگانہ نے یوم کشمیرکے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک کشمیری بھائیوں کوآزادی نہیں ملتی خطے میں امن ناممکن ہے ۔دفاع پاکستان کونسل کبیروالا کے زیر اہتمام سے نیا لاری اڈا سے جمعیت علماء اسلام (س ) نے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی ۔ریلی سے مولانا عبدالکریم نعمانی ،مولانا عبدالخالق رحمانی،مولانا مفتی خالد محمود ازہر ،فیاض اسلم چودھری،مولانا شوکت علی ،مہر عبدالخالق مرالی ،اعجاز احمد خان ،محمد ندیم انصاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہمارا برادارانہ رشتہ ہمیشہ قائم ودائم رہے گا ۔موٹر سائیکل ریلی جامعہ مسجد ربانی مخدوم پور روڈ سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالرزاق مجاہد،ڈاکٹر محمد سلیم جاوید کی قیادت میں نکالی گئی ۔ ڈاکٹر عبدالرزاق مجاہد،ڈاکٹر سلیم جاوید،مرکزی انجمن تاجران کبیروالا کے صدر مرزا فقیر حسین ،جنرل سیکرٹری میاں سلیم رضا چاون اور دیگر عہدیداران ملک فاروق احمد ،شیخ سہیل انور،ملک عمر طارق،محمد اکرم لنگاہ ،چوہدری اسلم شاہد،ملک تصور حسین کھوکھرنے خطاب کیا۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی صدر قاری محمد صفدر جاوید، ضلعی رہنما مولانا عبدالمجید انور اور تحصیل کبیروالا کے امیر قاری عبدالخالق ندیم کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی سے ضلعی امیر قاری صفدر جاوید،مولانا عبدالمجید انور، تحصیل صدرقاری عبدالخالق ندیم ،محمدحفیظ مغل ،حافظ طاہر محمود،حافظ اطہر انور،مہر غلام عباس تھہیم،عبدالغفور حیدری ،حاجی اﷲ دتہ کھنڈویا، چودھری عدیل ارائیں اور دیگر نے خطاب کیا ۔ کبیروالا میں سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے وائس چیئر مین بلدیہ مہر مزمل علی چدھرڑ، مو لانا حکیم عبدالر حمن جامی،قاری عبدالخالق ندیم، لیگی رہنماؤں حاجی مظفر محمود خان سیال،حا جی عبداللطیف صا بر ارائیں ، راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے ، سید فر خ رضا تر مذی،مہر نوید اختر گھبیسر ،رانا مدثر عدنان ،مہر محمد نواز گھبیسر، چوہدری محمد یاسین کمبوہ ،چودھری اختر جلال نعیم ،چودھری عبدالوہاب ، ملک ارسلان عباس اعوان،شیخ محمد ارشد ، ارم شہزادی دیگر مقررین نے کہاکہ امریکہ سمیت عالمی قوتیں مسئلہ کشمیر حل کر وانے میں مکمل طور پر ناکام ثا بت ہو ئی ہیں ۔سیمینار کی صدارت حافظ طاہر محمود نے کی ۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتما م چھب کلاں سے وجھیانوالہ تک ریلی نکالی گئی ۔ یوسف خان خٹک، چودھری محمد بوٹا، مظہرحیات بھٹہ ،ابوبکر ملتانی ودیگر شریک تھے ۔ قیادت صدام حسین سیال نے کی ۔ پاکستان تحریک انصاف خانیوال کے رہنماحلقہ این اے 157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل عابدمحمودکھگہ ،صوبائی حلقہ214کے امیدوار شیخ احتشا م لطیف نے کہاہے کہ کشمیر کامسئلہ حل کئے بغیر خطے میں قیام امن کا خواب پورا نہیں ہوگا ۔وہ اظہار یکجہتی کشمیر کے حوا لے سے تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ کچاکھوہ میں جمعیت علمائے اسلام خانیوال کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ قیادت خواجہ عبدالماجد صدیقی ،قاری صفدر جاوید ، مولانا عباس اختر ،مولانا عطاء اﷲ بخاری نے کی ۔ میونسپل کمیٹی جلال پور کے چیئرمین خواجہ سلیم ستارکی زیرقیادت ریلی نکالی گئی۔ریلی میں کونسلرز ڈاکٹر رشید یزدانی،چوہدری ارشدنذیر،خادم تھہیم سمیت ساجد صدیقی،پروفیسراسلم فاروقی ،رمضان خان،راشد صدیقی ودیگر شریک تھے ۔دریں اثنا یکجہتی کشمیر سیمینار سے عبدالرحمن سیاف، صاحبزادہ محمد قادری،قاری حبیب اﷲ،مولاناقاضی ارشد ،حکیم خالد،قاری اختر،یامین سلفی،اکرم کنہوں ودیگر نے خطاب کیا۔میاں چنوں میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ چیئرمین بلدیہ ندیم اختر ایڈووکیٹ ،اسسٹنٹ کمشنر امجد سلیم سرگانہ وائس چیئرمین بلدیہ محمد رمضان باؤ ،کونسلر بلدیہ شہباز بزمی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری ریلی تحریک آزادی جموں کشمیر نکالی گئی جو بوائز ڈگری کالج سے شروع ہوئی اور تلمبہ روڈ سے ہوتی ہوئی ٹی چوک پہنچی ۔گڑھا موڑمیں جماعت اسلامی ،شباب ملی یوتھ حلقہ پی پی 238 کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ۔ملک عظمت اﷲ گلوتر ،مولانا افضل حسینی ،مہر فیاض ملانا،رضا محمد قادری،محمد عبداﷲ بٹ،حاجی محمد سہیل ،چوہدری ریاض الحق اور دیگر نے خطاب کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں