وہاڑی :قصاب حفظان صحت کے اصولوں پامال کرنے لگے

وہاڑی :قصاب حفظان صحت کے اصولوں پامال کرنے لگے

گندگی کے ڈھیروں پر جانور ذبح ،لائیو سٹا ک کے ذمہ داران نے آنکھیں بندکرلیں

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ،خبر نگار،نمائندہ دنیا)شہر کے قریب سلاٹر ہاؤس موجود ہونے کے باوجود گردونواح کے قصاب حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس گندگی کے ڈھیروں اورگھروں میں جانور ذبح کرکے فروخت کرنے لگے جبکہ گلی محلوں میں جانوروں کی آلائشیں رکھ دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے کتوں کے غول آلائشیں کھانے کے لئے پہنچ جاتے ہیں۔ شہریوں فضل الرحمن، محمد اجمل، اکبر علی، سرفراز احمد، شاہد، محمد اشرف، جاوید اقبال، بلال اعظم و دیگر کا کہنا ہے کہ مقامی قصاب قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جانوروں کو سلاٹر ہاؤس میں ذبح کرتے ہیں اور نہ ہی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہری ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ محکمہ لائیوسٹاک کے حکام نے آنکھیں بند کر لی ہیں انہوں نے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں