ایسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز جلد لگائی جائیگی:سی ای او ہیلتھ

ایسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز جلد لگائی جائیگی:سی ای او ہیلتھ

40سال اور اس سے زائد عمر کے نئے رجسٹر ہونے والے افراد کو انگلینڈ کی ایسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز جلد لگائی جائیگی

ملتان(نیوز رپورٹر)اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے بتایا کہ عالمی گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز کے بعد دوسری ڈوز 12 ہفتوں بعد لگائی جائیگی جبکہ جن افراد کو چائنا کی سائنوفام ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے ان کو دوسری ڈوز بھی سائنو فام کی کی لگائی جائیگی، انہوں نے بتایا کہ سائنو فام اور ایسٹرازینیکا ویکسین کی بڑی کھیپ موجود ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں