ڈپٹی کمشنر کا مارکیٹوں کا دورہ،دکانیں کھولنے پر 5دکاندار گرفتار

ڈپٹی کمشنر کا مارکیٹوں کا دورہ،دکانیں کھولنے پر 5دکاندار گرفتار

علی شہزاد نے پیدل چلتے گھنٹہ گھر،حسین آگاہی،اندرون بازار اور بوہڑ گیٹ بازار کا دورہ کیا

ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لئے اچانک شہر کی مختلف مارکیٹیوں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود،ایس پی گلگشت ڈاکٹر رضا تنویر اور پولیس کی بھاری نفری بھی انکے ہمراہ تھی۔ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن کی پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر پانچ دکانداروں کو گرفتار کرا دیا۔دکاندار گھنٹہ گھر اور اندرونِ شہر کی مارکیٹوں سے گرفتار کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے پیدل چلتے ہوئے گھنٹہ گھر،حسین آگاہی،اندرون بازار اور بوہڑ گیٹ بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے چیز اپ اور میٹرو سمیت بڑے مالز اور سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور جرمانے کئے جارہے ہیں۔شہر میں لاک ڈاون پر90 فیصد عمل کیا جارہا ہے ۔اور کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کے حوالے سے ضلع ملتان ٹاپ پر ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کورونا ایس او پیز پیز پر عملدرآمد کرانے کے نتیجے کورونا کیسسز کی شرح میں کمی آرہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں