وہاڑی:کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس میں اردو شاعری کی تقریب

وہاڑی:کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس میں اردو شاعری کی تقریب

مقصدطلبہ میں اردو زبان کا شوق پیدا کرنا، تمام لوگ کوروناویکسین لگوائیں:ڈاکٹر سلیم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ میں اردو زبان کا شوق پیدا کرنے کیلئے اردو شاعری کی تقریب منعقد کرائی گئی، جس میں طلبہ نے نہ صرف بھرپور شرکت کی بلکہ اپنی شاعری کے ساتھ ہماری مادری زبان کے شعرا کی غزلوں کو بھی نہایت عمدہ طریقے سے پیش کیا، اس موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے بھی بطور خصوصی مہمان خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے قابل اساتذہ کی ٹیم ہر دم کوشاں ہے کہ اس طرح کی مزید تقریبات کو مختلف سوسائٹیز کے زیر تحت منعقد کرایا جائے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام لوگ اپنی صحت کا خیال کرتے ہوئے جلد کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ روز مرہ کی زندگی جلد بحال ہو سکے اور یونیورسٹی میں اس طرح کی مزید سرگرمیاں ہوں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں