بستی تروٹ ،زمین کی ہتھیانے کی کوشش بھٹہ مزدور شکایت لیکرتھانے پہنچ گیا

بستی تروٹ ،زمین کی ہتھیانے کی کوشش  بھٹہ مزدور شکایت لیکرتھانے پہنچ گیا

تھانہ سرائے سدھو کے علاقے بستی تروٹ میں سابق کونسلر غنڈہ گردی پراترآیااور بھٹہ خشت کی محنت مزدوری کرکے خریدی گئی زمین ہتھیانے کیلئے سرگرم ہوگیااورقتل کی دھمکیاں دینے لگا

سرائے سدھو(نامہ نگار)متاثرہ شخص عمر حیات پرویا پولیس سٹیشن پہنچ گیا اور سابق کونسلر مہر سرفراز دولتانہ ،رب نوازوغیر ہ کیخلاف درخواست دے دی ۔دوسری اہل علاقہ نے عمرحیات کے حق میں مظاہر ہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری کارروائی کی جائے ۔ مہر سرفراز دولتانہ کاکہناہے کہ سیاسی آدمی ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں