طلباوطالبات کو معاشرے کا مفید شہری بناناترجیح ہے :ڈاکٹرسلیم فاروق

طلباوطالبات کو معاشرے کا مفید شہری  بناناترجیح ہے :ڈاکٹرسلیم فاروق

ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر سلیم فاروق نے کہا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی میں کوالٹی ایجوکیشن کے ذریعے طلباء و طالبات کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)تمام پروفیسرز و عملہ بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے ساتھ طلباء کی تربیت پربھی خصوصی توجہ دیتے ہیں ۔انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں 3ہزارکے قریب طلباء و طالبات تعلیم حاصل کررہے وہاڑی کیمپس میں اس وقت 16پروگرامز جاری ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں