خانیوال:اڈوں ،درباروں پر ویکسی نیشن کیمپس کا انعقاد

خانیوال:اڈوں ،درباروں پر ویکسی نیشن کیمپس کا انعقاد

سوشل میڈیا پر ویکسی نیشن کیخلاف پراپیگنڈا پر سخت کارروائی ہوگی:ڈی سی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے کورونا ویکسی نیشن کے ہدف کے حصول کے لئے کوششیں تیز کردیں-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ اڈوں اور درباروں پر بھی ویکسی نیشن کیمپس کا انعقاد شروع کردیا گیا،اس ضمن میں فکسڈ کیمپس کیساتھ راجپوت ٹریولز اور فیصل موورز بس کمپنی کے اڈوں پر موبائل کیمپس لگاکر ڈرائیورحضرات،عملہ اور مسافروں کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا گیا،ضلع میں ابتک 1 لاکھ 23 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی ،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ویکسی نیشن کی رفتار بڑھانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو آن بورڈ لیا جائے ،سوشل میڈیا پر کورونا ویکسی نیشن کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈا پر سخت کارروائی ہوگی،شہری ویکسین لگوا کر ملک کوکورونا فری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں