40روزہ نمازکی ادائیگی کامقابلہ،1200طلباشریک

40روزہ نمازکی ادائیگی کامقابلہ،1200طلباشریک

روشن مستقبل کیلئے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت بے حد ضروری :قاری صہیب

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) بچوں کو پانچ وقت کی نماز کا پابند بنانے کیلئے چالیس روزہ نماز کی ادائیگی کا مقابلہ کروایا گیا،ھوپ آف جنہ ایجوکیشنل کمپلیکس میاں چنوں کے زیراہتمام آل تحصیل چالیس روزہ مقابلہ نماز کا انعقاد کیا گیا جس میں بارہ سو طلباء نے حصہ لیا، گزشتہ روز اس مقابلہ کی انعامی تقریب نواحی گاؤں 7/8ARکرملی والا میں منعقد ہوئی،تقریب میں بذریعہ قرعہ اندازی بچوں میں قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے ، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مبلغ وسکالر قاری صہیب احمد میر محمدی نے کہا کہ روشن مستقبل کیلئے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت بے حد ضروری ہے ،اُنہوں نے کہا کہ اُولاد قیمتی سرمایہ ہے ، اسلئے والدین بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دیں،تقریب سے علاقہ کے بزرگ عالم دین حافظ عبدالستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو نماز کا پابند بنانے کیلئے اس طرح کی حوصلہ افزائی کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں