جیولرزکی دکان کا صفایا ،میڈیکل سٹورمیں ڈاکو گھس گئے

جیولرزکی دکان کا صفایا ،میڈیکل سٹورمیں ڈاکو گھس گئے

کبیروالا میں چور جیولرزکی دکان سے 20لاکھ ،سونا ،چاندی اور ڈائمند لے کرفرارکہروڑ پکا میں دنیا پور روڈ پرڈاکونوجوان سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ لے کررفوچکر

کبیروالا،کہروڑپکا(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )چور کبیروالا میں جیولرزکی دکان اور ڈاکو کہروڑ پکا میں میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے ،سونا اور چاندی لوٹ کرفرارہوگئے ۔بتایاگیاہے کہ کبیر والا میں وسیم شفیع جیولرزکی دکان میں چور رات کے وقت شٹرکاٹ کر گھسے اور سیف سے 20لاکھ روپے ،2ڈائمنڈ سیٹ ،35تولے سونا ، 2کلو چاندی ،مکان وزمین کی رجسٹریاں اور لین دین والے کھاتے لے کر فرارہوگئے ۔دوسری طرف کہروڑپکا میں دنیا پورروڈپر تین دن قبل شروع ہونے والے شاہ شمس میڈیکل سٹورپررات 11بجے 2موٹرسائیکل سوارمسلح ڈاکو آئے اورگن پوائنٹ پر حمزہ نامی نوجوان سے 2لاکھ روپے چھین کر میلسی چوک کی طرف فرار ہو گئے ۔ پولیس اپنی کارروائی میں مصروف ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں