دوستی نہ کرنے پرسٹیٹ لائف کی ملازمہ کواغواکرنے کی کوشش

دوستی نہ کرنے پرسٹیٹ لائف  کی ملازمہ کواغواکرنے کی کوشش

دوستی نہ کرنے پراوباش نے سٹیٹ لائف کی ملازمہ کوسرے بازار اغواکرنے کی کوشش کی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مزاحمت پر کپڑے پھاڑ دیئے ،راہگیروں کی مداخلت پرچھوڑ کرفرار ہوگیا۔، وارڈ نمبر14سی کے رہائشی عبدالطیف کی بیوی (ش) بی بی بیمہ پالیسی کے سلسلہ میں اپنی دیگر ملازم خواتین کے ہمراہ حیدر غازی سید سجاد حسین شاہ کے گھر گئی جس کے بعد سید سجاد حسین شاہ اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے لگا اور اس سے ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ،گزشتہ روز (ش) بی بی پالیسی کے سلسلہ میں علاقہ سے واپس آرہی تھی کہ نعمت کدا ہوٹل کے قریب اوباش سجاد حسین شاہ نے موٹر سائیکل پر اسے زبردستی اغواکرنے کی کوشش کی،پولیس نے اوباش سجاد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں