شجاع آباد:ڈکیتی مزاحمت پر40سالہ شخص جاں بحق،ملزم فرار

شجاع آباد:ڈکیتی مزاحمت پر40سالہ شخص جاں بحق،ملزم فرار

شمشیرعلی بچوں کوسکول سے لینے جارہاتھا، ڈاکوؤں نے 42ہزارروپے چھین لیےڈاکوؤں کی فائرنگ سے شمشیر موقع پرد م توڑگیا،پولیس گرفتاری کیلئے متحرک

شجاع آباد(سٹی رپورٹر) بچوں کو سکول سے لینے جانے والے 40سالہ شخص سے ڈاکوؤں نے 42ہزارروپے نقدی چھین کرمزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیل کے مطابق علی شیرنے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی شمشیر علی نے نجی بینک میں ایک لاکھ 20ہزار روپے جمع کروائے اور بینک کے سامنے گلی میں موجود سکول سے بچوں کو لینے جا رہا تھاکہ نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 42ہزار روپے لوٹ لئے ،مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شمشیر علی موقع پر دم توڑگیا،ڈاکو رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ سٹی نے علی شیر کی مدعیت میں ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی ہے ۔ذرائع کے مطابق موقع واردات سے شواہد اکٹھا کرنے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ساتھ ساتھ پولیس ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کر رہی ہے ۔ملزموں کے جلد پکڑے جانے کا امکان ہے ۔مقتول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،شہری سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں