بہن کیلئے بسکٹ چوری کرنیوالا لڑکا پولیس نے جیل بھیج دیا

بہن کیلئے بسکٹ چوری کرنیوالا لڑکا پولیس نے جیل بھیج دیا

شہرمیں لاکھوں کی ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے مقدمات بھی درج نہ ہوسکے

بورے والا(سٹی رپورٹر )بہنوں کی معصوم خواہش پوری کرنے کے لئے غریب گھرانے کا 16 سالہ لڑکا سٹور سے بسکٹ اورپوپ کارن چوری کرتے پکڑا گیا،پولیس نے سٹور مالک کو فوری انصاف فراہم کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے نوجوان کو جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے فوری انصاف کا عملی مظاہرہ شروع کردیا، ایف بلاک کے رہائشی محنت کش نعیم مسلم کے 16 سالہ بیٹے عثمان کو سٹور سے پوپ کارن اور بسکٹ چرانے کے الزام میں گرفتار کر کے 2200 روپے مالیت کے سامان چوری کا مقدمہ درج کرنے کے بعد جیل بھیج دیا، شہر میں ہونیوالی لاکھوں کی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے مقدمات درج نہ ہوسکے ، گرفتار نوجوان کے والد کا کہنا ہے میں دل کا مریض ،گھر میں غربت ہے اور میرا بیٹا اپنی چھوٹی بہنوں کی خواہش پوری کرنے کے لئے سٹور پر انکے لئے بسکٹ اور پوپ کارن خریدنے گیا ،پیسے نہ ہونے پر وہ سامان وہاں سے چوری اٹھا لایا ،غربت نے اسے یہ کام کرنے پر مجبور کیا، اب اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے میرے پاس پیسے نہیں، جبکہ اہل محلہ کے مطابق نوجوان عثمان نے اپنی بہنوں کی خواہش پوری کرنے کے لئے ایسا کیا ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ اسکی ضمانت بھی کروا سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں