سیکرٹریٹ بہاولپور کی تعمیر کیلئے ٹینڈرجاری کرنیکی تیاری شروع

سیکرٹریٹ بہاولپور کی تعمیر کیلئے ٹینڈرجاری کرنیکی تیاری شروع

منصوبے کا ٹینڈر دو ہفتوں تک جاری کردیا جائیگا ،سیکرٹری سروسز نوشین ملک

ملتان( نیوز رپورٹر)جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ بہالپور کی تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کی تیاری شروع دی گئی ہیں۔منصوبے کا ٹینڈر دو ہفتوں تک جاری کردیا جائے گا۔سیکرٹری سروسز ساوتھ پنجاب نوشین ملک کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ بہالپور اور ملتان کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر ابوبکر،عبدالصبور، سیکشن آفیسرز مجاہد ظفر اور وجیہہ رسول خان کے علاوہ آئی ڈیپ، میپکو، محکمہ انہار اور زراعت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب نوشین ملک نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ بہاولپور کی عمارت تین فلور پر مشتمل ہو گی۔ملتان اور بہاولپور دونوں سول سیکرٹریٹ میں چیف منسٹر کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انکے آفس کے افسران کے لئے دونوں سیکرٹریٹ میں بلاک تعمیر کئے جائیں گے ۔ نوشین ملک نے ہدایت کی کہ آئی ڈیپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب آفس کو سول سیکرٹریٹ کے منصوبے بارے ہر ماہ رپورٹ پیش کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں