3 سالہ دور میں 5ارب کے ترقیاتی کام کرائے :سرداراشرف

3 سالہ دور میں 5ارب کے ترقیاتی کام کرائے :سرداراشرف

35 برسوں سے خراب سٹریٹ لائٹس ہم نے بحال کی ہیں:پارلیمانی سیکرٹری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی سردار محمد اشرف خان رند نے کہاہے کہ ہم نے اپنے 3 سالہ دور میں 5ارب روپے مالیت کے ترقیاتی کام کرائے ہیں، جن میں ایجوکیشن ہیلتھ سمیت دیگر میں کام ہو رہے ہیں،حکومت پنجاب نے عوام ا کو سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جس پر کمیٹی میں ایک ارب 21 کروڑ کے ترقیاتی کام جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ 35 سالوں سے خراب سٹریٹ لائٹس ہمارے دور میں بحال ہوئیں۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہاکہ سابقہ دور میں حکمرانوں نے شہر کو تاریکی میں ڈبو دیا تھا،اب ہم نے شہر کی روشنیاں بحال کی ہیں جبکہ واپڈا کو باقاعدگی سے بل کی ادائیگی بھی کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ میونسپل سٹیڈیم کو اپ گریڈ کر کے 7کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر دیا گیا،جہاں نوجوان نسل کو فٹبال، ہاکی اور کرکٹ کھیلنے کے مواقع میسر ہیں جبکہ سٹیڈیم میں لوگ واک اور سیر بھی کرتے ہیں جبکہ خواتین کی سہولت کے لئے لیڈیز پارک کو اپ گریڈ کر کے اسے بہتر بنادیاگیا، شجر کاری مہم کے تحت ایک لاکھ پودے لگائے ، مزید 2لاکھ پودوں کی نرسری تیار کی جا رہی ہے اسے بھی جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں