کوٹ ادو:دودوھ فروشوں نے اے سی کا حکم ہوا میں اڑادیا

کوٹ ادو:دودوھ فروشوں نے اے سی کا حکم ہوا میں اڑادیا

کیمیکل ملے جعلی، مضر صحت دودھ کی مہنگے داموں فروخت کا دھندا عروج پر پہنچ گیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)دودوھ فروشوں نے اے سی کا حکم ہوا میں اڑادیا،شہر اور گرد و نواح میں کیمیکل ملے جعلی، مضر صحت دودھ کی مہنگے داموں فروخت کا دھندا عروج پر پہنچ گیا،تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے مضر صحت اور جعلی دودھ فروخت کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لیکن اس پرعملدرآمد نہ ہوسکا، شہربھر کے مختلف علاقوں ریلوے روڈ،نور شاہ روڈ،بخاری روڈ،سینما روڈ،منڈی مویشی روڈ،جی ٹی روڈ سمیت شہر کی اندرون گلیوں میں مختلف مقامات پر کھلے عام جعلی اور کیمیکلز ملا دودھ مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے ،اس کیمیکلز ملے دودھ سے شہری پیٹ سمیت مختلف بیماریو ں کا شکار ہو رہے ہیں،2 ماہ قبل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے دودھ کی دکانوں پر چھاپے مار کر انہیں دودھ فی لٹر ریٹ 75 روپے مقرر کیا تھامگرد ودھ فروشوں نے اسسٹنٹ کمشنر کا حکم ہوا میں اڑاتے ہوئے 80سے 90روپے فی لٹر فروخت کررہے ہیں، شہریوں اعجاز حسین، عابد حسین، استاد جاوید بھٹہ، ملک نعیم آرائیں، شیخ محمد اشرف، شیخ محمد ذیشان، شیخ اظہر، رانا محمد ارشاد، ابوبکر و دیگر کا کہنا تھا کہ گزشہ دور حکومت میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شہر کی مختلف دکانوں اور دودھ والے کارخانوں پرچیکنگ کے دوران ہزاروں لٹرکیمیکل ملے دودھ کو تلف کیا جانا تھا، اب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔شہریوں نے کمشنرڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف موثر اقدامات کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں