شان رحمتہ اللعالمینؐ تقریبات کے بھرپور انعقاد کا فیصلہ

شان رحمتہ اللعالمینؐ تقریبات کے بھرپور انعقاد کا فیصلہ

یکم تا 12 ربیع الاول تک مختلف محکموں کے زیرِ انتظام سیرت کانفرنس،حسن قرآت اور خطاطی کے مقابلے ہونگے یونیورسٹیوں میں سیرت چیئرز ضلعی دفاتر میں محفل میلاد مصطفی کا انعقاد ہوگا

ملتان (کورٹ رپورٹر) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع ملتان 12 ربیع الاول کے سلسلے میں شان رحمتہ اللعالمینؐ تقریبات کے بھرپور انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے حضورِ اکرمؐ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے شایان شان تقریبات کا شیڈول تربیت دے دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی محکموں کو تقریبات کے انتظامات کی ہدایت بھی جاری کی ہے شان رحمتہ اللعالمینؐ تقریبات کے سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد نے تفصیلی بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم تا 12 ربیع الاول تک مختلف محکموں کے زیرِ انتظام سیرت کانفرنس،حسن قرآت اور خطاطی کے مقابلے ہونگے جبکہ یونیورسٹیوں میں سیرت چیئرز اور ڈپٹی کمشنر آفس سمیت ضلعی دفاتر میں محفل میلاد مصطفی کا انعقاد ہوگا۔عامر کریم خاں نے کہا کہ ہفتہ شان رحمتہ اللعالمینؐ کے سلسلے میں نعتیہ مشاعرہ اور سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جائے گا۔اس موقع پر ضلعی محکوموں نے تقریبات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے شان رحمتہ اللعالمین تقریبات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد کی سربراہی میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم بھی دیدیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں