بیٹیوں کی بازیابی کیلئے ٹھوکریں کھانے والا ضلع کچہری پہنچ گیا

بیٹیوں کی بازیابی کیلئے ٹھوکریں کھانے والا ضلع کچہری پہنچ گیا

احمد پور شرقیہ کے فاروق، مجید اور عاشق نے بیوی اور بیٹیوں کو محبوس کر لیامجھے مارنے کی کوشش کی گئی ،بیوی اور بیٹیوں کو بازیاب کرایا جائے ، محمد اسلم

ملتان(کورٹ رپورٹر)تھانہ مخدوم رشید کا رہائشی بیٹیوں کی بازیابی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والا شخص ضلع کچہری ملتان پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید بستی چڑہویا کے رہائشی محمد اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور کے رہائشی ملزمان نے مال مویشیوں کی دیکھ بھال کے عوض مناسب رقم بطور مزدوری ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس دوران ملزمان فاروق، مجید اور عاشق نے بیوی ثریا، 14 سالہ بیٹی رقیہ، 7 سالہ سکینہ اور پانچ سالہ نور فاطمہ کو محبوس بنا لیا اور اسے بھی جان سے مارنے کی کوشش کی اور وہ جان بچا کر بھاگ آیا ۔ حکام سے بیٹیوں اور بیوی کی بازیابی کے لیے درخواست کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے درخواست ہے کہ اسکی بیوی اور بیٹیوں کو بازیاب کرایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں