وزیراعلیٰ سرمایہ کار سہولت سنٹر کا افتتاح خوش آئند:فیصل سعید

 وزیراعلیٰ سرمایہ کار سہولت سنٹر کا افتتاح خوش آئند:فیصل سعید

زیرو این او سی پالیسی لانے کا خیرمقدم، صوبہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

ملتان(نیوز رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری ملتان کے صدر شیخ فیصل سعید نے وزیراعلیٰ سرمایہ کار سہولت سنٹر کے افتتاح اورزیرو این او سی پالیسی لانے کے اعلان کا خیر مقد م کیا ہے ۔ انہوں نے اسے معیشت کی بہتری کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا ۔شیخ فیصل سعید کا کہنا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے سہولتیں دینے سے صوبہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے پنجاب حکومت کی زیرو این سی او کی پالیسی سے تاجر، صنعت کار اور سرمایہ کار باعزت طریقے سے آسانی کے ساتھ نہ صرف کاروبار شروع کر سکیں گے بلکہ اسے ترقی بھی دے سکیں گے اور کوئی سرخ فیتہ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل نہیں ہوسکے گا۔ سرمایہ کاری سہولت سنٹر کے قیام سے سرمایہ کاروں کو متعلقہ اداروں کے اعلیٰ سرکاری حکام تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی جس سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں