ونٹر کلب کرکٹ لیگ کا افتتاحی میچ کریسنٹ کلب کے نام

ونٹر کلب کرکٹ لیگ کا افتتاحی  میچ کریسنٹ کلب کے نام

ایس پی سی اے ونٹر کلب کرکٹ لیگ کا افتتاحی میچ کریسنٹ کرکٹ کلب ملتان نے جیت لیاسدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس پی سی اے ) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اثر ونٹر کلب کرکٹ لیگ 2021 کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ گراونڈ نواں شہر میں منعقد کی گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر)ونٹر کلب کرکٹ لیگ کا افتتاح چیئرمین ایس پی سی اے خواجہ محمد انیس نے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس پی سی اے ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے کیاافتتاحی میچ میں کریسنٹ کرکٹ کلب نے شاہین کرکٹ کلب کو 166 رنز سے شکست دے دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں