عید میلادالنبیؐ ، حرم گیٹ چوک پر استقبالیہ جلوس کیمپ لگایا گیا

عید میلادالنبیؐ ، حرم گیٹ چوک پر استقبالیہ جلوس کیمپ لگایا گیا

اگر ہم آپ نبی کریمؐ کی پیروی اور اطاعت کو شعار بنالیں تو ہمارا ہر دن عید ہوگا ،مقررین

ملتان( نیوز رپورٹر )انجمن تاجران اکبر روڈ چوک شہیداں کے صدر محمد ادریس بٹ،رومی بٹ کی جانب سے عید میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں حرم گیٹ چوک پر استقبالیہ جلوس کیمپ لگایا گیا،اس موقع پر محمد ادریس بٹ،رومی بٹ نے مخدوم جاوید ہاشمی،تنویر گیلانی،ندیم قریشی،مخدوم زوہیب گیلانی،میاںندیم،سلیم راجہ،میاں جمیل،زوار بلوچ،عقیل انصاری،مشتاق انصاری،عمران،فیاض خان،مسعود قریشی ودیگر سیاسی ،سماجی اہم شخصیت کی دستار بندی کی،اس موقع پر محمد ادریس بٹ،رومی بٹ ، مخدوم جاوید ہاشمی،تنویر گیلانی،ندیم قریشی نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کی خوشیاں منانا ہماری ذمہ داری اور خوش نصیبی ہے مگر اس کے تقاضوں پر پورا اترنا بھی ہمارا فرض ہے اگر ہم آپؐ کی پیروی اور اطاعت کو شعار بنالیں تو ہمارا ہر دن عید ہوگا اور تمام تر مسائل و پریشانیوں سے چھٹکارہ مل جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں