کمرشل تھیٹروں پر ڈرامے سکرپٹ کے مطابق ملیں گے :طاہر محمود

کمرشل تھیٹروں پر ڈرامے سکرپٹ کے مطابق ملیں گے :طاہر محمود

جو تھیٹر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کریگا کارروائی کی جائیگی ،ڈائریکٹر آرٹس کونسل

ملتان( وقائع نگار خصوصی) ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل طاہر محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں کمرشل تھیٹروں پر ڈرامے سکرپٹ کے مطابق دیکھنے کو ملیں گے اور جو تھیٹر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سٹیج کے فنکاروں اور ہدایتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈراموں کا معیار بہتر کر نے کیلئے وزیر ثقافت گہری دلچسپی لے رہے ہیں ، جس کیلئے انہوں نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے آرٹس کونسلوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اب مضافات کے کسی بھی تھیٹر پر ڈرامے کی آڑ لے کر مجرا پروگرام نہیں کیا جائے گا ، اس موقع پر فنکار آغا ناصر ، ندیم ننھا ، فہد اعوان ، کومل ناز ، فوزیہ شاہین ، رمضان شہزاد ، زوار حسین بلوچ ، یوسف کامران ، اعجاز چندا اور اقبال بھٹی نے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل طاہر محمود چوہدری کے فیملی ڈراموں کے انعقاد کی کوششوں کو سراہا اور ملتان کے کمرشل تھیٹروں پر ڈراموں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں