نبی ؐکی تعلیمات سے ملک کو مدینہ کی ریاست بنایا جاسکتا :غلام مصطفی

نبی ؐکی تعلیمات سے ملک کو مدینہ کی  ریاست بنایا جاسکتا :غلام مصطفی

ممتاز عالم مفتی غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا ہے نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ملک کو حقیقی معنوں میں مدینہ کی ریاست بنایا جاسکتا ہے

ملتان(خبرنگارخصوصی) جبکہ مرکزی میلاد کونسل کے صدر محمد ایوب مغل نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ہمیں سخت تشویش ہے جلد انتظامیہ سے رابطہ کیا جاے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمنِ اسلامیہ کے زیر اہتمام شوکت حسین اسلامیہ کنڈر گارٹن سکول دولت گیٹ میں 93 سالہ سالانہ جلسہ میلاد النبی ؐو تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس کی صدارت درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ولایتِ مصطفی گیلانی نے کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں