سرسید لاء کالج گارڈن ٹائون میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

سرسید لاء کالج گارڈن ٹائون میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

آپ بنی کریم ؐ نے اسلام کو پھیلانے کی خاطر بڑی بڑی قربانیاں دیں ،محمد قاسم ،نبی کریم ؐولادت کے دن ہمیں ایمانداری اور دیانتداری کا عہد کرنا چاہیے ،ابو بکر

ملتان ( کمرشل رپورٹر) سرسید لاء کالج گارڈن ٹائون میں پانچویں سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین حافظ محمد قاسم، ایم پی اے محمد ندیم قریشی، ایم پی اے سبین گل، وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک ذوالفقار ڈوگر تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ حافظ محمد قاسم نے کہا حضور پاکؐ کی آمد سے پہلے جاہلیت کا زمانہ تھا ، آپ نے آکر رشتوں کی پہچان کرائی اور لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کیا، آپ بنی کریم ؐ نے اسلام کو پھیلانے کی خاطر بڑی بڑی قربانیاں دیں پھر جا کر اسلام پھیلا، رہتی دنیا تک آپ پر لوگ درود بھیجتے رہیں گے ندیم قریشی نے کہا ہمیں حضور پاک کی تعلیمات پر عمل کر کے زندگی گزارنی چاہیے ۔ سبین گل نے کہا حضرت محمدؐ نے اسلام میں عورت کو اعلیٰ مقام دیا ۔ڈائریکٹر ادارہ سرسید لاء کالج چوہدری ابوبکر نے کہا میں تمام مہمان گرامی کا تحہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے آکر اس محبوب کی محفل کو سجایا نبی کریم ؐولادت کے دن ہمیں ایمانداری اور دیانتداری کا عہد کرنا چاہیے ۔ تقریب سے ڈاکٹر ارشد نقیبی، ملک ذوالفقار ڈوگر، فرید بنگش، پروفیسر سہیل رسول خان، پروفیسر ماجد وٹو نے بھی خطاب کیا جبکہ رانا محمد حسن، DSP مقبول وٹو و دیگر موجود تھے ۔ سیرت النبی کانفرنس میں طلباء و طالبات نے بھی حصہ لیا اور حضور کی زندگی پر خصوصی تقاریر کیں اور ہدیہ نعت بھی پیش کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں