خطرے کی گھنٹی بجادی گئی، ملتان کا پانی پنجاب میں سب سے زیادہ آلودہ قرار دیدیا گیا

خطرے کی گھنٹی بجادی گئی، ملتان کا پانی پنجاب میں سب سے زیادہ آلودہ قرار دیدیا گیا

ملتان کے پانی میں آلودگی کی شرح 94 فیصد ، آرسینک کی مقدار 63 فیصد سے زائد ریکارڈ ،بہاولپور کا پانی 76فیصد آلودہ ،کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسزنے رپورٹ جاری کردی

ملتان(نیوز رپورٹر)شہر اولیاء میں پینے کا صاف پانی نایاب ، شہری آرسینک ملا پانی پینے پر مجبور ہو گئے سرکاری تحقیقاتی ادارہ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے ملتان کے لیے خطرہ کی گھنٹی بجا دی ۔کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے 2021 کی واٹر کوالٹی رپورٹ جاری کر دی سرکاری رپورٹ کے مطابق ملتان کا پانی پنجاب میں سب سے زیادہ آلودہ قرار دے دیا ، رپورٹ کے مطابق ملتان کے پانی میں آلودگی کی شرح 94 فیصد ہے ملتان کے پانی میں آرسینک کی مقدار 63 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے ۔گزشتہ پانچ سالوں میں ملتان کے پانی میں 10 فیصد سے زائد آلودگی میں اضافہ ہوا ۔ رپورٹ رپورٹ کے مطابق بہاولپور کا پانی 76 فیصد آلودہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں