اہلکار رشوت وصول کریں تو اطلاع دیں :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی ہدایت

اہلکار رشوت وصول کریں تو اطلاع دیں  :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی ہدایت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے اہلکاروں کی جانب سے رشوت وصول کرنے پر سائلوں کو فون، میسج یا ویڈیو کے زریعے اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے

ملتان(کورٹ رپورٹر)اس سلسلے میں فاضل جج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلعی عدلیہ میں اگر کوئی اہلکار کسی بھی سرکاری کام کے عوض رشوت طلب کرے تو اس کی اطلاع فون نمبر 03186587387 پر دی جا سکتی ہے ۔ شکایت حقیقت پر مبنی ہونے پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا اور اطلاع دینے والوں کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں