مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی مشن :ڈاکٹرروبینہ،خلیل ملک

مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی مشن :ڈاکٹرروبینہ،خلیل ملک

بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام ڈاکٹرزاور پیرامیڈکس ملکر خدمات سرانجام دینگے

ملتان (نیوز رپورٹر ) پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہبازشریف ہسپتال ملتان کے عہدیداران صدرملک عمران یوسف، سینئروائس چیئرمین عبدالقادر،وائس چیئرمین را کاشف الیاس ،سیکرٹری اطلاعات شبر صدیقی،ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹرسیداحمدشاہ کی قیادت میں ہسپتال میں تعینات ہونے والے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹرروبینہ ناز اور ڈاکٹرخلیل ملک سے ملاقات کی اور شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے مبارکباد پیش کی ڈاکٹرروبینہ ناز اور ڈاکٹرخلیل ملک نے وفدکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی ترقی کے لیے اور مریضوں کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فوری فراہمی کے لیے تمام ڈاکٹرزاور پیرامیڈکس ملکر خدمات سرانجام دینگے انہوں نے کہا کہ مریضوں کو صحت کی ہرممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کا مشن ہے اس مشن پرمیڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرراؤ امجدعلی خان کیساتھ ملکر بھرپورکام کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں